(موبائل فون کے لئے ونڈوز8.1 (حصہ اول

Posted on at


حال ہی میں مائیکروسافٹ نے موبائل فونز کے لئے اپنا نیا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 8.1 متعارف کرایا ہے ان دونوں اسمارٹ فونز میں سب سے زیادہ اینڈ رائیڈ آپریٹنگ سسٹم استعمال ہو رہا ہے۔



جب کہ آئی فون کی مقبولیت بھی بہت زیادہ ہے ایسے میں جب ما ئیکرو سافٹ نے ونڈو کے تحت چلنے والے اسمارٹ فونز متعارف کرائے تو انہیں وہ پزیرائی نہ ملی جس کی توقع کی جارہی تھی اس کی سب سے بڑی وجہ اس پلیٹ فارم کے لئے ایپلی کیشنز کا محدود ہونا تھا۔


دوسری طرف ونڈو کے تحت چلنے والے موبائل فونز  اینڈ رائیڈ کے مقابلے میں سست رفتار ہوجاتے تھے۔ جب مائیکروسافٹ نے نوکیا کا ہینڈ سیٹ بنانے والا یونٹ خریدا تو توقع کی گئی کہ شاید اب ونڈوز کی بنیاد پر چلنے والے موبائل فونز کی مانگ میں اضافہ ہوگا۔



اسی لئے مائیکرو سافٹ نے نوکیا کے لومیا نامی سیٹ میں ونڈو ۸ متعارف کرائی۔ اگرچہ صورتحال میں بہتری تو آئی لیکن اس کے باوجود صارفین نے ونڈوز کی بنیاد پر چلنے والے موبائل فونز کو زیادہ نہیں سراہا اور یوں معلوم ہو رہا تھا کہ جیسے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے تحت چلنے والے موبائل فونز مارکیٹ میں اپنی جگہ نہیں بناسکیں گے۔




About the author

160