استاد کون ہوتا ہے؟

Posted on at


ایک استاد وہ انسان ہوتا ہے جو اپنے شاگرد میں ہونہار اور زہین ہونے کی قابلیت پیدا کرتا ہے۔ استاد اپنے شاگرد کی شخصیت کو نکھارتا ہے۔استاد اپنے شاگرد کو معاشی زمہ داریوں کے بارے میں بتاتا ھے۔ وہ اپنے شاگرد کو اخلاقیات کے بارے میں بتاتا ہے کہ بڑوں کے ساتھ کیسے پیش آنا چاہیے اور چھوٹوں کے ساتھ کیسا برتاؤ کرنا چاھیے۔

        ایک بچہ خالی زہن کے ساتھ پیدا ہوتا ھے مثال کے طور پر جیسے کوئی تختی ہو جس پر زندگی کے تجربات لکھے جائیں اسی طرح بچہ بھی زندگی کی بنیادی ضروریات اپنے ماحول سے سیکھتا ہے۔ بچہ اپنی ماں کی اغوش سے سیکھنا شروع کر دیتا ھے۔ اسلیے اس کا پہلا استاد اس کی ماں ہوتی ھے جو اسے یہ سکھاتی ھے کہ کھا نا کیسے کھاتے ھیں، چلتے کیسے ہیں، لوگوں کے ساتھ روابط کیسے رکھنے ھیں اور اپنے آپ کو خطروں سے کیسے محفوظ رکھنا ھے۔

جب ایک بچہ سکول جاتا ہے تو اس کا استاد اسے زندگی کے بنیادی اصول سکھاتا ھے۔ استاد اسے اس کا مستقبل دکھاتا ھے۔ وہ اسے اچھے اور برے کے درمیان فرق سکھاتا ہے۔ استاد اس بچے کی قابلیت کو پہچان کر اسکی قابلیت کو نکھارتا ھے۔ استاد بچے کی جدید دور میں دوسروں کے ساتھ مقابلہ کرنے میں مدد کرتا ھے۔ استاد اپنے شاگرد کو ایک اچھا شہری بننے میں مدد دیتا ھے۔

استاد اپنے شاگرد کو ماں باپ جیسا پیار کرتے ہیں۔ اسی پیار اور محبت کی وجہ سے استاد کو والدین کے بعد کا درجہ دیا گیا ھے۔ اس لیے استاد کا احترام بہت ضروری ہے۔ استاد بچے میں خوداعتمادی پیدا کرتا ھے۔استاد ایک سیڑھی کی مانند ھے جو اپنی جگہ پر کھڑے ھو کر دوسروں کو اوپر جانے میں مدد کرتی ھے۔ استاد ایک سایہ دار درخت کی مانند ہوتا ھے جو خود تو دھوپ میں جلتا ہے لیکن دوسروں کو سایہ دینے میں مدد کرتا ھے۔ استاد ایک چمکتے ستارے کی مانند ھے جو ایک اندھیری رات میں روشنی کا سبب ہوتا ھے۔

استاد اپنے شاگرد کی دنیا کے حوالے سے آنکھیں کھولتا ھے۔ وہ اسے ماضی اور مستقبل کے بارے میں بتاتا ہے۔ استاد ھمیں زندگی کے معنی بتاتا ہے۔ جب کوئی بچہ ایک سٹیج پر کچھ پرفارم کرتا ھے تو ھم اس بچے کو داد دیتے ھیں حالانکہ اس کے پیچھے اصلی کردار اس کے استاد کا ہوتا ھے۔ استاد دنیا میں وہ عظیم شخصیت ھے جو اپنے شاگرد کے نام کو بلند کرتا ھے لیکن اپنے نام کو پست کر دیتا ھے۔ استاد صرف ایک استاد کی طرح پیش نہیں آتا بلکہ وہ اپنے شاگرد کے ساتھ ایک دوست کی طرح بھی پیش آتا ھے۔ اسلیے ہم زندگی کو استاد کے بغیر زندگی نہیں کہہ سکتے۔ آخر میں یہی کہنا چاہوں گا کہ خدا ہمیشہ میرے اساتذہ کو خوش اور سلامت رکھے۔ آمین!



About the author

kanwalkhan

My name is Huma Khan. I am a student of B.S gender studies. I was in search of a platform for showing my abilities to the world by writing blogs. Now, i found filmannex for showing my passion about writing blogs. And i am very happy being a part of…

Subscribe 0
160