میرا روزانہ کا معمول

Posted on at


انسان خدا کی ایک عظیم تخلیق ہے۔ خدا نے انسان کو ایک عظیم عقل کا تحفہ دیا ھے۔  اس عقل کو استعمال کر کے وہ صبح سے لے کر شام تک سارے کام ایک ترتیب اور منظم طریقے سے کرتا ھے۔ عموماً تمام کامیاب انسان اپنے روزانہ کے معمول کے لیے ایک شیڈول بناتے ھیں۔  اس لیے وہ اپنی زندگی میں بہت سے نہ بھولنے والے کام کرتے ہیں۔

ہم میں سے ہر کوئی ایک کامیاب اور مثالی زندگی گزارنا چاہتا ہے۔ اس لیے ہمیں اپنے روزانہ کے کاموں کے لیے شیڈول بنانا چاہیے۔ اسکے زریعے ہماری زندگی کی کافی مشکلات حل ہو سکتی ہیں۔

اب میں آپ کو اپنے روزانہ کے معمول کے بارے میں بتانا چاہوں گا کہ میں کس طرح اپنے روزانہ کے کاموں کو ایک منظم طریقے سے اپنے بنائے ہوئے شیڈول کے تحت سرانجام دیتا ہوں۔ میں روزانہ صبح جلدی اٹھتا ہوں اور نماز ادا کرتا ہوں۔ پھر میں قرآن کی تلاوت کرتا ہوں۔تلاوت کے بعد میں ورزش کے لیے باہر جاتا ہوں۔ روزانہ کی ورزش میں میں 4 کلو میٹر بھاگتا ہوں اور پھر باقاعدہ ورزش کرتا ہوں۔ اس کے بعد میں گھر آتا ہوں اور غسل کرتا ہوں اور کالج کے لیے تیاری کرتا ہوں۔ کالج میں میں اپنے تمام سبق خوب دل لگا کر پڑھتا ہوں۔ کالج سے واپس آنے کے بعد میں دن کا کھانا کھاتا ہوں اور پھر دو گھنٹوں کے لیے سو جاتا ہوں۔ اٹھنے کے بعد میں غسل کرتا ہوں اور کالج سے ملا ہوا گھر کا کام کرتا ہوں۔ کالج کا کام کرنے کے بعد میں نماز پڑھتا ہوں۔ عصر کے وقت میں سپر جمناسٹک اینڈ مارشل آرٹس اکیڈمی میں کراٹے اور جمناسٹک کھیلنے جاتا ہوں۔ میں دونوں کھیلوں کو ایک ایک گھنٹہ دیتا ہوں۔ یہ دونوں کھیل دنیا میں بہت مقبول اور مشہور ہیں اور اولمپکس گیمز میں بھی شامل ہیں۔

میں ایک قومی کراٹے چیمپین بھی ہوں۔ میرا خواب انٹرنیشل چیمپین بننے کا ہے اور اس کے لیے میں روزانہ کراٹے کی سخت مشق کرتا ہوں۔

رات کو میں انٹرنیٹ استعمال کرتا ہوں۔ اس عظیم ویب مواصلاتی نظام کے زریعے میں اپنے کچھ اہم اور زاتی کام کرتا ہوں۔ میں ایک خود مختار لڑکا ہوں کیونکہ میں اپنی بنیادی ضروریات فلم اینکس پر کام کرنے سے پوری کرتا ہوں۔ فلم اینکس مواد کے لیے ادئیگی کا ایک پلیٹ فارم ہے۔ جیسے کہ آرٹیکل لکھنا میرا شوق ہے میں اپنے فارغ وقت میں آرٹیکل لکھتا ہوں اور انھیں فلم اینکس پر اپلوڈ کرتا ہوں اور اس کے لیے فلم اینکس مجھے پیسے ادا کرتا ھے۔

مجھے ٹیلی ویزن دیکھنے کا بھی شوق ھے۔ میں روزانہ ایک گھنٹہ ٹیلی ویزن دیکھتا ہوں۔ میں کچھ وقت اپنے گھر والوں کے ساتھ بھی گزارتا ہوں۔ مجھے کتابیں پڑھنے کا بھی بہت شوق ہے جس کے لیے میں عوامی لائیبریری سے کتابیں کرائے پر لاتا ہوں۔ میں رات کو گیارہ بجے سوتا ہوں۔ میں چھ سے آٹھ گھنٹے تک سوتا ہوں۔



About the author

kanwalkhan

My name is Huma Khan. I am a student of B.S gender studies. I was in search of a platform for showing my abilities to the world by writing blogs. Now, i found filmannex for showing my passion about writing blogs. And i am very happy being a part of…

Subscribe 0
160