انٹرنیٹ سے پیسے کمانا ،ایک منافع بخش کام لیکن صبر آزما

Posted on at


آجکل پوری دنیا  میں انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کے بارے میں مختلف باتیں گردش میں ہیں۔اور یہ بات سچ بھی  ھیکہ اب گھر میں بیٹھ کر آپ انٹرنیٹ کو استعمال کرتے ہوۓ ماھانہ ایک معقول رقم کما سکتےہیں۔بعض لوگ اس بات کو قبول نہیں کرتے اور اسکی وجہ زیادہ تر فراڈ کمپنیاں ہیں جو کہ آپ سے انٹرنیٹ پر کام کے بدلے آپ کو پیسے دینے کا وعدہ کرتی ہیں اور کچھ عرصہ بعد ہی منظر سے غائب ہو جاتی ہیں اور کسی کو پیسے بھی نہیں ملتے ۔اس وجہ سے لوگ اب اس بات پر کم ہی یقین رکھتے ہیں

لیکن اسکے برعکس اگر آپ لوگ اپنے آپ کو ایک کام میں ماہر کرنا چاھتے ہیں تو اسکے لیۓ سخت محنت اور صبر کی ضرورت ہوتی ھے۔کوئی بھی چیز آسانی سے حاصل نہیں ہوتی۔انٹرنیٹ سے پیسے کمانا بھی کوئی آسان کام نہیں یہ ایک انتہائی صبر آزما کام ہوتا ھے اور انتہائی محنت والا کام ھے۔

انٹرنیٹ پر پیسے کمانے کا بہترین طریقہ یہ ہیکہ سب سے پہلےا پنے لیۓ ایک سمت کا تعین کرنا ھے۔اور اگر آپ نے اپنے لیۓ صحیح سمت کا انتخاب کیا تو کامیابی یقینی ہے۔

آجکل مختلف سائیٹس ہیں جو ہمیں ہمارے کام کے بدلے پیسے کمانے کے مواقع فراھم کرتی ہیں۔اور اسکی سب سے بہترین مثالیں جنکا مجھے تجربہ ہوا ھے سب سے پہلے میں آپکو گوگل ایڈسنس کابتا دوں لیکن اس میں کام کرنا اب دشوار ہو گیا ھے اور پاکستان سے اس میں رجسٹریشن اب بہت مشکل ہو گئ ہے اور اسکے ساتھ ساتھ یو ٹیوب کے زریعے بھی ایک معقول آمدنی کمائی جاسکتی ہے۔اور کئ کمپنیاں صر ایڈ پوسٹنگز کیلۓ ادائیگی کرتی ہیں۔

لیکن میرے نزدیک آجکل سب سے بہترین سائیٹ جو آپ کو پیسے کمانے کا موقع دیتی ھے وہ فلم اینکس ھے

www.filmannex.com

اس سائیٹ پررجسٹریشن بھی فری ہے اور آپ اس سائیٹ میں بلاگ لکھ کر یا ویڈیو اپ لوڈ کر کے پیسے کما سکتے ہیں اور اس میں سب اھم چیز اسکا بز سکور ھے ۔بز سکور آپ کے کام کے معیار ،اور مختلف سماجی نیٹ ورکس پر آپ کی تاثیر اور آپ کے کام کا اشتراک اور پھر آپ کی روزانہ کی آمدنی کا تعین کرتا ھے ۔

پاکستان میں آجکل اس سائیٹ سے سینکڑوں لوگ مستفید ہو رھے ہیں اور آسانی کیساتھ معقول آمدنی کما رھے ہیں۔آپ اس سائیٹ سے ماھانہ ۲۵۰ ڈالرز سے ۳۵۰ ڈالرز تک کما سکتے ہیں ۔لیکن اسکے لیۓ بھی سخت محنت کر کے اور اعلیٰ اور معیاری کام تخلیق کرنا پڑتا ھے۔لیکن محنت کا پھل مل جاتا ھے



About the author

Aiman-Habib

My name is Aiman ,And iam a student in KPK University.And now I am bloger at filmannex..AND feeling great to join filmannex.

Subscribe 0
160