موبائل فون کا غلط استعمال

Posted on at


اللہ تعالیٰ نے انسان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے۔ جس کے ساتھ ساتھ انسان کو اس کائنات میں غوروخوض کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ لہزا سائنس نے اتنی ترقی کی کہ روز بروز نئی سے نئی ایجادات ہو رہی ہیں۔ جبکہ آج کا انسان ترقی کے لحاظ سے گزرے ہوئے انسان سے کافی بہتر ہے۔



 


الغرض انسان روز بروز ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔انسان نے سائنس کی بدولت کمپیوٹر، ہوائی جہاز، گاڑیاں اور کئی ایسے آلات بنائے ہیں۔ جو کہ ہماری ابلاغ میں بہت آسانی پیدا کردی ہے۔ یہاں تک کہ اب سائنس نے اتنی ترقی کرلی۔ کہ ہر وقت ہر جگہ انسان پل پل کی خبر سے آگاہ ہے۔



 


الغرض ابلاغ کا ایسا آلہ موبائل فون ہے۔ جو دیکھنے میں بہت چھوٹا لیکن انسان کو ہر وقت باخبر رکھنے کا زریعہ ہے۔ جس کے ساتھ ساتھ انسان نے اس میں مختلف سسٹم بنا دیے ہیں۔ جس میں ریڈیو، کیمرہ، ویڈیوز، انٹرنیٹ اور کئی ایسے فنکشن موجود ہیں۔



 


موبائل فون کا مقصد انسان کو ضروری مسائل سے آگاہ کرنا تھا۔ لیکن انسان اسے منفی کاموں میں استعمال کر رہا ہے۔ جس کا بے انتہا نقصان ہے۔ آج کے دور میں موبائل فون کا مثبت استعمال بہت کم ہے۔ لیکن آج کے دور میں یہ ہر شخص کی ضرورت بن چکا ہے۔ جو کہ وقت اور پیسے کا ضیاع ہے۔ اس کے علاوہ اور بھی کئی برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔آج کے دور میں 90 فیصد لوگ اسے غلط مقصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے آج ہر شخص پریشان اور پستی کا شکار ہے۔ اگر ہم موبائل فون کا صحیح استعمال کریں تو ہمار معاشرہ مختلف برائیوں سے آزاد ہو سکتا ہے۔



 



160