کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے فوائد

Posted on at


ٓآج کے اس دور میں کمپیوٹر ایک حیرت انگیز ایجاد ہے ویسے تو الیکٹرونکس کی بہت سی چیزیں ایجاد ہوئی لیکن کمپیوٹر کی ایجاد سے دنیا میں انقلاب آیا ہے ہزاروں میل دور بیٹھے لوگوں کو ملانے میں کمپیوٹر اور انٹرنیٹ نے اہم کردار ادا کیا ہے ٹیلی ویثن ٹیلی فون اور موبائل تو اہمیت کے حامل ہیں ہی لیکن کمپیوٹر نے یہ فا صلے کم کر دیے وہ وقت دور نہیں جب کمپیوٹر ہر گھر کی ضرورت ہو گا اور انٹرنیٹ بھی۔ بڑی بڑی مارکیٹوں میں انٹرنیٹ اور کمپیوٹر کے ذریعے خریداری کی جاتی ہے



سوئی گیس اور بجلی اور ٹیلی فون کا بل بھی کمپیوٹر کے ذریعے ادا کیا جاتا ہے بنکوں میں رقم کا لین دین کا جتنا بھی کاروبار ہے وہ کمپیوٹر اور انٹر نیٹ کے ذریعے ہوتا ہے گورنمنٹ کے ملازم ہوں یا سرکاری ملازمین اور ملوں یا فیکٹریوں کے ملازمین کی تنخوائیں کمپیوٹر کے ذریعے  بنتی ہیں اور اب تو سکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بھی کمپیوٹر کی تعلیم شروع ہو چکی ہے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کی ضرورت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے انٹرنیٹ کی مدد سے معلوم کیا جا سکتا ہے کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے اور دنیا میں بہت سے لوگ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر گھر بیٹھے اون لائن کام کر رہے ہیں اور ہزاروں لاکھوں کما رہے ہیں اُن میں سے فلم اینکس بھی ایک اہم ادارہ ہے جو ہزاروں لوگوں کو روزگار گھر بیٹھے فراہم کر رہا ہے



اور جہاں کمپیٹر اور انٹرنیٹ کے بے شمار فائدے ہیں لیکن اس کے غلط استعمال کے نقصانات بھی بہت ہیں اس کا غلط استعمال بے حیائی اور برائی کی طرف لے جاتا ہے اور معاشرے میں اس کے برے اثرات مرتب ہوتے ہیں فیس بک پر لڑکے لڑکیاں بن کر چیٹ کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو بےواقوف بنا تے ہیں جو کے انتہائی غلط ہے اور سماجی برائیاں پھیلتی ہیں



اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم اس کا صحیح استعمال کریں اور اپنے معاشرے کو اس سے بہتر بنائیں



About the author

bilal-aslam-4273

i am a student

Subscribe 0
160