گنجان آبادی

Posted on at


 گنجان آبادی‘ کا لفظ جس طرح یہ پہلی نظر میں دکھائی دیتا ہے کی تعریف کرنا کچھ زیادہ آسان نہیں۔ ہر معاشرہ مختلف ہے اور اسے بین الا قوامی معیار پر نہیں پرکھا جا سکتا۔ جب کسی معاشرے کی حیثیت پر بحث ہو رہی ہو تو آبادی میں اضافے کی شرح، معیار زندگی، لائف سٹائل(طرززندگی) ثقافت، دستیاب ٹیکنالوجی، معیشت کی قسم ساتھ ہی ساتھ متعدد دوسری متغیرات کو مدنظر رکھنا چاہیے۔ گنجان آبادی ایک مطلق اصطلاح نہیں بلکہ ایک مربوط اصطلاح ہے۔ ہماری سب سے بڑی فکر مندی یہ ہوتی ہے کہ ہمیں خود نہیں پتہ کہ گنجان آبادی کی مکمل تعریف کیا ہے۔

 

گنجان آبادی کے بارے میں، میرے خیال میں ایک موزوں، قابل عمل تعریف سے آغاز کروں کہ جب زمین پر اس حد سے کئی زیادہ لوگ آباد ہوں جو آرام دہ خوشی اور تندرستی کی حالت میں رہتے ہوں اور پھر بھی آئندہ نسلوں کے لیے دنیا کو ایک بہتر جگہ کے طور پر چھوڑتے ہو۔اس تعریف کے ہر حصے میں کئی ایسے مسئلے ہیں جن پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ مثال کے طور پر آرام دہ کے شعبے کے اندر رہائش، خوراک، محنت اور شائد روزگار ایسے چند موضوعات ہیں جو زمین میں پیدا ہوتے ہیں۔ رہائش کو ہی لے لیں گنجان آبادی کی وجہ سے لوگوں کی رہائشی سہولیات کم پڑ رہی ہیں جس کی وجہ سے جوائنٹ فیملی سسٹم مکمل طور پر ختم ہوتا جا رہا ہے۔

 

اب خوراک کو لیتے ہیں۔ بعض لوگ گوشت کو اپنی خوراک کا ایک ضروری حصہ تصور کرتے ہیں، پھر بھی صحت مند زندگی کے لیے ضروری اوسط پروٹین کی کھپت کئی ممالک میں کئی زیادہ ہیں۔ کسی کا خوراک کی نوعیت کی بنیاد پر موجودہ گنجائش ڈرامائی طور پر مختلف پو سکتی ہے۔ ایک معاشرہ جسے خوراک میں بہت زیادہ گوشت کی ضرورت ہوتی ہے ان کی موجودہ گنجائش اس حد سے شائد بہت کم ہو گی جو زیادہ تر سبزیوں پر مشتمل تھا۔ کیونکہ سبزیوں کے مقابلے میں گوشت پیدا کرنے کے لیے زیادہ توانائی اور دوسری کاوشوں کی بہت ضرورت ہے۔

 

کیا یہ ممکن ہے کہ خوشی کی ایک ایسی تعریف کی جاۓ جو دنیا میں ہر ایک کو مطمئن کر سکے۔ ایک شخص کا خوشی سے مراد اس کے خاندان کے لیے مناسب گھر ، خوراک اور صحت کی فراہمی ہو گی۔ مثلا جب ہم گنجان آبادی کے مسئلے کی بات کرتے ہیں تو کیا ہمیں ہر ایک ملک کو الگ طور پر یا پوری دنیا کو ایک برادری کے طور پر تصور کرنا چاہیے۔ بہرحال زیادہ تر ممالک اپنی بقاء کے لیے دوسرے کے وسائل پر انحصار کرتے ہیں۔ بعض اوقات لوگ گنجان آبادی کو کسی علاقے میں آبادی کی کثافت یا فی شخص قابل کا شت زمین کی مقدار سے ناپتے ہیں۔

 

مثال کے طور پر ایسے علاقے جن کو کئی لوگ گنجان آباد کہتے ہیں گنجان آباد ہوتے ہیں۔ مثلا میکسیکو کو اس کے ماشی مسائل کی وجہ سے گنجان آباد تصور کیا جا سکتا ہے۔ جبکہ جاپان آبادی کے لحاظ میں میکسیکو کے مقابلے میں زیادہ گنجان ہے۔لیکن ان کی مضبوط معیشت کی وجہ سے ان کو گنجان آباد تصور کریں تو ثقافت،سماجی تنظیم اور طرززندگی کی توقعات کے لحاظ سے ایک ملک کے لیے قیمتی اثاثہ یا کمزور کرنے کا باعث ہوتی ہے۔ کیا فنی پیمائش گنجان آبادی کی ایک با مقصد تعریف کی طرف لے جا سکتی ہے۔



About the author

Asmi-love

I am blogger at filmannex and i am very happy because it is a matter of pride for me that i am a part of filmannex.

Subscribe 0
160