کیا ہمیں بنیادی تعلیم کی ضرورت ہے یا اعلیٰ تعلیم کی؟

Posted on at


"کامیابی کا کوئی مختصر راستہ نہیں"۔ اسی طرح تعلیم کیلیے بھی کوئی مختصر راستہ نہیں۔ جیسے ہر کسی چیز کو بنیاد کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح تعلیم حاصل کرنے کے بھی کچھ مراحل ہیں جیسے بنیادی تعلیم، ثانوی تعلیم اور اعلیٰ تعلیم۔ ان بنیادی مراحل کے بغیر کوئی انسان اپنے آپ کو تعلیم یافتہ نہیں کہہ سکتا۔ اور اس کی ایک عظیم مثال مندرجہ زیل ہے۔

ایک شخص مصور کے پاس آیا اور اس سے بولا میرے جسم پر سوئی کے ساتھ ایک شیر کی تصویر بنا دو۔ مصور نے تصویر بنانی شروع کر دی۔ تصویر بنانے کے دوران شخص نے مصور سے پوچھا کہ شیر کا کون سا حصہ بنا رہے ہو؟ مصور نے اسے جواب دیا کہ میں شیر کا سر اور چہرہ بنا رہا ہوں۔ تو اس شخص نے اس مصور سے کہا کہ یہ حصہ چھوڑ دو اور شیر کا کوئی اور حصہ بناؤ۔ مصور نے شخص کی بات مانتے ہوئے شیر کی ٹانگیں بنانا شروع کر دیں۔ کچھ دیر بعد اس شخص نے دوبارہ مصور سے پوچھا کہ شیر کا کون سا حصہ بنا رہے ہو؟ مصور نے اس شخص سے کہا کہ میں شیر کی ٹانگیں بنا رہا ہوں۔ شخص نے پھر اسے کہا کہ یہ حصہ چھوڑ دو اور کوئی اور حصہ شروع کرو۔

مصور نے شیر کا پیٹ بنانا شروع کر دیا۔ شخص نے دوبارہ مصور سے پوچھا کہ کون سا حصہ بنا رہے ہو تو مصور نے نے اسے جواب دیا کہ میں شیر کا پیٹ بنا رہا ہوں تو شخص نے اس سے پیٹ کو چھوڑنے اور پیٹھ کو شروع کرنے کو کہا۔ مصور نے شیر کی پیٹھ بنانی شروع کر دی۔ جب اس شخص نےے پھر مصور سے پوچھا کہ کون سا حصہ بنا رہے ہو تو مصور نے اسے جواب میں کہا کہ میں شیر کی پیٹھ بنا رہا ہوں۔ شخص نے اسے کہا کہ یہ حصہ چھوڑو اور کوئی اور حصہ بناؤ۔

مصور کو غصہ آ گیا اور اس شخص سے کہا کہ تم پاگل تو نہیں ہو میں ایک شیر کیسے بنا سکتا ہوں جبکہ تم کہہ رہے ہو کہ سر چھوڑ دو، ٹانگیں چھوڑ دو، پیٹ چھوڑ دو اور باقی حصے بھی چھوڑ دو۔ یہ ناممکن ہے کہ شیر کے حصے بنائے بغیر ایک مکمل شیر بنا لیا جائے۔

یہی معاملہ تعلیم کے ساتھ بھی ہے۔ ایک شخص کس طرح تعلیم یافتہ ہو سکتا ہے جبکہ وہ بنیادی تعلیم حاصل ہی نہ کرے۔  بنیادی تعلیم کو عموماً ابتدائی تعلیم کہا جاتا ہے جو مڈل سکول جانے سے پہلے دی جاتی ہے۔ یہ لازمی تعلیمی کا پہلا مرحلہ ھوتا ہے۔ بنیادی تعلیم ایک انسان کو تعلیم یافتہ اور زندگی میں کامیابی کے لیے بہت ضروری ہوتی ہے۔  



About the author

kanwalkhan

My name is Huma Khan. I am a student of B.S gender studies. I was in search of a platform for showing my abilities to the world by writing blogs. Now, i found filmannex for showing my passion about writing blogs. And i am very happy being a part of…

Subscribe 0
160