ماحولیاتی آلودگی

Posted on at


قدرتی وسائل کی دریافت اور اس کے بے پناہ استعمال کی وجہ سے قدرتی ذخائر کم ہو رہے ہیں اور آبادی میں اضافہ کی وجہ سے ان وسائل کا استعمال زیادہ ہو رہا ہے معاشرتی ترقی اور سائنس کی ایجادات کع ذریعے وسائل میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی بھی بڑھتی جا رہی ہے جسکی وجہ سے انسانی زندگی مستقل خطرے کی صورت اختیار کر چکی ہے معدنی وسائل بڑھتی ہوئی آبادی کے مقابلے میں کم ہو رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ جنگلی جاتوروں کی زندگی کو بھی خطرات لاحق ہیں



صنعتیں کارخانے ملیں فیکٹریاں جہاں ملکی ترقی کا ذریعہ ہے مگر لیکن صنعتی مائع کے اخراج جوہری فضلے آبی آلودگی تابکاری ،کیمیکلز شور لہریں اور درجہ حرارت نے ماحول کو بہت زیادہ آلودہ کر رہا ہے مختلیف کارخانوں میں استعمال ہونے والے کیمیکلز اور مرکبات سے سرطان السر اور دوسری بیماریوں کے ساتھ جلدی بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں گاڑیوں کے دھوئیں  ٹائر جلانے کے ساتھ اور ٹریفک جام ہونے سے فضائی آلودگی بڑھ رہی ہے جو انسان زندگی کو نقصان دہ بنا رہی ہے



انسان نے جو ماحول  اپنی ضرورتوں کے لیے بنایا تھا اپنی ذہانت سے اسے خشگوار بنایا تھا اب وہ آلودہ ہو رہا ہے زمینی فضائی اور آبی آلودگی بڑھ رہی ہے  روز مرہ گھروں میں استعمال ہونے والا گھی۔ خوردنی تیل اور بناسپتی گھی ہر گھر کی ضرورت ہے لیکن اس کی تیاری میں جو اجزاء استعمال ہوتے ہیں معدے میں خرابی پیدا کرتے ہیں اور پھیپھڑوں کی بیماریاں پیدا کرتے ہیں مصنوئی کھادوں کا استعمال انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے اور اس کے منفی اثرات سے ماحول بھی آلودہ ہورہا ہے لہزاہ آلودگی کو ختم کرنے کے لیے انفرادی طور پر اور اجتماعی اور ملکی سطح پر کوششیں کرنی چاہیں




About the author

bilal-aslam-4273

i am a student

Subscribe 0
160