زندگی میں اعلیٰ اخلاق کی اھمیت ۔

Posted on at


اللہ تعالیٰ نے انسان کو صورت اور سیرت سے انسان کو بہترین پیکر بنا کر دنیا میں بھیجا ھے۔یہ اللہ تعالیٰ کا ایک عظیم شاہکار ھے۔اللہ تعالیٰ نے اسکی فطرت میں نیک وبد کی تمیز رکھ دی ھے۔فکر ،نظر اور خبر کی بہترین صلاحیتیں دیں ہیں انسان کیلۓ ضروری ہیکہ وہ اپنے مقصد تخلیق کو احسن طریقے سے پورا کرے۔اگر وہ دنیا میں آکر اپنے لیۓ غلط راستبہ چن لے تو یہ اسکا اپنا قصور ھے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے تو انسان کو حسن ہی سے نوازا ہوا ھے۔



یہ کائنات انسان کے گرد گھومتی ھے۔انسان کائنات کے جمال کا باعث ہے۔یہ ھر دم حسن کائنات میں اضافہ کر رھا ھے۔پوری انسانیت کے حسن وکمال کو سمیٹکر مختصر کیا جاۓ تو انبیاء کرام سامنے آتے ہیں جنکی زندگیوں میں اللہ تعالیٰ نے خیر وسعادت کی جملہ فضیلتون کو رکھ دیا ھے۔اور تمام انبیاء کے سردار سرکار دو عالم حضرت محمدؐ ہیں ۔آپؐ کو اسوۂ حسنہ دیکر بھیجا گیا جسے دیکھ کر اخلاق و سیرت کی رفعتوں کا معیار قئم کیا جاتا ھے۔اور قرآن پاک میں ہمیں مکمل ضابطۂ حیات دیا گیا ھے۔اور حضورؐ قرآن پاک کی ھر آیت کو اپنے اوپر لاگو کرتے تھے۔اس لیۓ اگر آج کا انسان اخلاق کے کسی بھی حسن کا طالب ھے تو اسے آپؐ کی سیرت کو دیکھ کر سیکھنا  ھو گا۔



اوربقول شاعر


فکروفن دانش ودیں علم وعمل،فوزوفلاح


نظر آتا ھے ہر آیئنے میں چہرہ تیرا


غنچہ وگل کے اسالیب ستاروں کے حروف


کوئی لکھتا ھے شب و روز قصیدہ تیرا۔


کوئی قوم اس وقت تک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتی جب تک وہ اخلاق و کردار کا ایک بہترئؤیں نمونہ نہ ھو،


ہمارے نبی کریمؐ نے دین کی تعریف کرتے ہوۓ فرمایا۔



،،دین احکام خداوندی کی عظمت اور اور خلق خدا پر شفقت کا نام ھے۔گویا دین اخلاق کی عمدگی سے عبارت ہے۔


ضروری یہ ہیکہ انسان کے عمل و خلوص اسکی گفتار میں صداقت اس کی سیرت میں پاکیزگی اور اسکے معاملات میں شائستگی ہو۔عمدہ اخلاق ہی کامیاب زندگی کی ضمانت ہیں۔



About the author

Aiman-Habib

My name is Aiman ,And iam a student in KPK University.And now I am bloger at filmannex..AND feeling great to join filmannex.

Subscribe 0
160