سردی کا موسم

Posted on at


جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ سردیوں کا موسم شروع ہو چکا ہے ،گرمیوں کے موسم کا اختتام بھی ہو چکا ہے اور اسی کے ساتھ ساتھ لوگ بھی سردی کے کپڑے اور بہت سی سردیوں کے لئے چیزیں خرید رہے ہیں ،ان میں سویٹر ،شوز ،اور جرابیں بھی شامل ہوتی ہیں ،زیادہ تر لوگ بس یہی چیزیں لیتے ہیں اور اسی کو سردیوں کے لئے استمعال کرتے ہیں ،لیکن یہ نہ کافی ہیں ،ان سب چیزوں کے ساتھ ساتھ ایسی چیزیں بھی ضرور لیں جو کہ آپ کے ناک کان اور گلے کی حفاظت بھی کر سکیں 



ان چیزوں میں جو چیزیں شامل ہیں ان میں گرم ٹوپی ضرور لیں ،کیوں کہ سردیوں میں آپ کے سر کو بہت ٹھنڈ لگتی ہے جو کہ صحت کے لئے بہت نقصان دے ہے ،اس کے علاوہ جو دوسری چیز ہے وؤ مفرل یہ ایک دوپٹے کی طرح ہوتا ہے اور بہت سے لوگ اسے بہت ہی شوق سے پہنتے ہیں ،اور یہ آپ کی بہت حفاظت بھی کرتا ہے ،یہ آپ کے کان اور ناک کی بھی حفاظت کرتا ہے جس سے آپ کو زکام اور کھانسی سے بچا سکتا ہے ،اس کے علاوہ اپنی چھاتی کو خاص طور پر ٹھنڈ سے ضرور بچائیں کیوں کہ چھاتی کو اگر آپ نہیں بچائیں گے ٹھنڈ سے تو آپ کو نمونیا بھی ہو سکتا ہے اور آپ کی جان بھی جا سکتی ہے ،سردیوں میں گرم چیزیں ضرور کھائیں اور گرم مشروبات کا استمعال بھی کریں تا کہ آپ ٹھنڈ سے خود کو بچا سکیں ،اور صحت مند رہ سکیں 



آخری میں جو سب سے بڑی احتیاط ہیں و یہ ہے کہ جب سردی شروع ہوتی ہے تو بہت سے لوگ اپنے کمبل اور بستر نکلتے ہیں اور انھیں سردی سے بچنے کے لئے استمعال کرتے ہیں ،آپ جب بھی سردی شروع ہو جائے تو آپ ایک دم سے بستر کا استمعال نہ کریں بلکہ انھیں پہلے دھوپ میں ضرور ایک یا دو دن رکھیں اس سے جتنے بھی جراثیم ہونگے و مر جائیں گے اور آپ بہت سی بیماریوں سے بھی بچ سکیں گے ،یہ تو تھی سردیوں کے حوالے سے کچھ احتیاط آگے بھی کوئی بھی انفارمیشن ملی تو آپ کے ساتھ ضرور شیر کرونگا انشاللہ ،دعاؤں میں ضرور یاد کیجئے گا شکریہ 



About the author

abid-khan

I am Abid Khan. I am currently studying at 11th Grade and I love to make short movies and write blogs. Subscribe me to see more from me.

Subscribe 0
160