پاکستان میں کانگو وائرس

Posted on at


عیدالاضح کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر کے مختلف شہروں میں کانگو وائرس کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔ کانگو وائرس بیمار اورلاغر جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتاہے بیمار جانوروں کی کھال پر چپکے پسو کسی کو بھی کاٹلیں تو اس میں کانگو وائرس متحرک ہو جاتا ہے۔ ماہرین طب کے مطابق جیسے ہی وائرس خون میں شامل ہوتا ہے متاثرہ شخص کو تیز بخار شروع ہو جاتا ہے جس کو ہمیز  جیک فیوربھی کہا جاتا ہے مریض کے ناک، مسوڑوں سمیت اندرونی اعضأ سے خون رسنا شروع ہو جاتا ہے۔ اور اس کے پلیٹ لیٹس اس حد تک کم ہو جاتے ہیں کہ یہ جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے یہ وائرس متاثرہ جانور کے خون کے ذریعے بھی پھیلتاہے قصاب یاکوئی شخص متاثرہ جانور ذبح کر لے تو وہ اس کا با آسانی شکار بن سکتا ہے جانوروں کے بیوپاری یا قصاب کے جسم کے کسی زخمی حصے پر متاثرہ جانور کا خون لگ جاۓ تو یہ وائرس زندگی کو دیمک کی طرح کھا جاتا ہے صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے جانوروں میں موجود خطرناک پسو اس بیماری میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ اس وائرس سے بچنا ہے تو احتیاط ضروری ہے

جانور کو ذبح کرتے ہوۓ مخصوص لباس ہو دستانوں کا استعمال کیا جاۓ جبکہ جانوروں کا مکمل میڈیکل چیک اپ کرایا جانا چاہیٔے۔ حالیہ دنوں میں اسلام آباد کے پمز ہسپتال لاۓ گۓ مریض بھی متاثرہ گاۓ کو ذبح کرنے کے باعث کانگو وائرس کا شکار ہوۓ کانگو وائرس دنیا کے جن علاقوں میں پایا گیا ہے ان میں افریقہ، ایشیا، مشرق و وسطی اور مشرقی یورپ شامل ہ

کی اوائل کی بات ہے کہ آ زاد کشمیر کے بعض علاقوں راولپنڈی،اسلام آ ۲۰۰۲

باد اور کراچی کے مختلف علاقوں میں کانگو وائرس نے دہشت پھیلا دی اس وقت اس وبائی مرض کی وجہ سے کم از کم سات افراد ہلاک ہو گۓ جن میں ایک نوجوان لیڈی ڈاکٹر اور چار کمسن بچے بھی شامل تھے کہا جاتا ہے کہ کانگو وائرس کی پہلی شکار آزاد کشمیر کے علاقے باغ کی سلمی بیگم تھی۔ جو ۶ فروری ۲۰۰۲ کو مقامی کلینک پر معمولی بخار کی شکایت کے ساتھ گیٔ جب ۹ فروری کو اس کے بخار میں کوئی خاطر خواہ کمی واقع نہیں ہوئی تو ۱۱ فروری کو اسے مین ڈریسنگ سینٹر لے جایا گیا جہاں پر اس کے جسم سے شدید قسم کا اخراج خون شروع ہو گیا صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر ڈاکٹروں نے اسے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی بھجوا دیا ۔۱۲ فروری کو اسے راولپنڈی بھیجا گیا جب کہ ۱۳ فروری کو اس کی موت واقع ہو گیٔ 



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160