ماحولیاتی آلودگی

Posted on at


اسلام ایک مکمل دین ہے ایک ایسا آئین زندگی ہے۔جو زندگی کے ہر شعبے پر حاوی ہے خواہ وہ شعبہ سیاسی ہو،معاشی ہو،معاشرتی ہو یا اخلاقی ہو۔ اسلام میں ہر رخ زندگی کے لیۓ رہنما اصول موجود ہیں۔اسلام خود بھی ایک خوبصورت دین ہے۔ اور مومن کی زندگی اس کے باطن ، اس کے ظاہر اور اس کے ماحول کو خوبصورت ہی نہیں پرنور بھی بناتا ہے۔اسلام ایک ایسی سادگی چاہتا ہے جو سراپا حسن ہوتی ہے۔آلودہ ماحول میں پرورش پانے والے افراد کے ذہن صاف اور شفاف نہیں ہو سکتے۔عرب کے بدو اپنے شیر خوار بچوں کو لڑکپن تک صحرائی ماحول میں اس لیۓ رکھتے تھے کہ وہان ان کی صحت بھی مثالی اور ان کی سیرت بھی مثالی ہو۔کیونکہ کھلی فضا ذہن و فکر کو کشادگی عطا کرتی ہے۔ درخت جنگل اور سبزہ ماحول کو درستگی اور تازگی بخشتا ہے قرآن بار بار

ماحولیاتی نعمتوں پر غور و تدبر کا مکمل دیتا ہے اور ساتھ ساتھ یہ بھی کہتا ہے کہ تم کن کن نعمتوں کا شکر ادا کرو گے

چمن میں جب بھی غنچے مسکراۓ تو وہ یاد آۓ

کسی بلبل نے جب نغمے سناۓ تو وہ یاد آۓ

گلوں کی پتیاں لرزیں تو یہ گہرا اشارہ تھا

صبا کے نرم جھونکے سرسراۓ تو وہ یاد آۓ

ترقی یافتہ ممالک میں ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لیۓ بے شمار تنظیمیں کام کر رہی ہیں۔ ہمارے ہاں سیاسی تنظیموں کی کثرت ہے جبکہ ماحول کو بچانے، سجانے،سنوارنے اور نکھارنے والے لوگ بہت کم ہیں بلکہ نہ ہونے کے برابر ہیں دوسرے ممالک میں اگر کوئی حکومت جنگلوں کو کاٹتی یا درختوں کو ختم کرتی ہے تو وہاں انقلاب آ جاتا ہے۔ لوگ سراپا احتجاج ہو جاتے ہیں کارخانے تعمیر کر رہے ہیں نتیجہ یہ ہے کہ اپنے ہاتھوں اپنے ماحول کی تازگی کو آلودگی میں بدلتے جا رہے ہیں یہی مٹنے والی قوموں کا شعار ہوا کرتا ہے ہمارے لوگ شجر کاری کے ہفتے مناتے ہیں افسران بالا اپنے دست سے پودے بھی لگاتے ہیں مگر درخت لگانا صرف تصویروں تک محدود رہتا ہے کیونکہ ہم لوگ عملی کم اور نمائشی زیادہ ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ ان درختوں کی حفاظت اپنے بچوں کی طرح کی جاۓ تا کہ وہ اس قدر طاقت ور ہوں کہ اپنی خوراک زمین کی تہوں سے کھینچ لیں پھر وہ خود زمین کی گہرائیوں اور فضا کی وسعتوں سے رنگ و بو حاصل کرے اور اسے انسان کو منتقل کریں۔



About the author

Aiman-Habib

My name is Aiman ,And iam a student in KPK University.And now I am bloger at filmannex..AND feeling great to join filmannex.

Subscribe 0
160