سائنس کے کر شمے

Posted on at


ہماری زندگی میں سائنس کا بہت عمل دخل ہے کیونکہ ہمارے سائنس دانوں نے ایسی ایجادات کی ہیں کہ ہماری زندگی کے مسائل کو کم  کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں جیسے ٹیلی فون جسے گراہم بیل نے ایجاد کیا جس کی وجہ سے ہم دور بیٹھے دوستوں اور رشتےداروں سے باآسانی بات کر سکتے ہیں اب اس نے بہت ہی چھوٹی صورت اختیار کر لی ہے اور ہر وقت ہمارے ساتھ بھی رہ سکتا ہے جسے ہم موبائل کے نام سے جانتے ہیں۔ سائنس کا ایک اور اہم کرشمہ جس کی وجہ سے ہم نہ صرف حالات بلکہ ملکی اور غیر ملکی حلات جان سکتے ہیں۔جس پر ہم تفریحی پروگرام دیکھ اور سن سکتے ہیں جسے ٹیلی وژن کہتےہیں


 ہیں


اس کی ایک جدید صورت کمپیوٹر بھی ہے جسے انسانی دماغ کی طرز پر بنایا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی انٹر نیٹ بھی بہت مفید ایجاد ہے جس کے ذریعے ہم دنیا کے کسی بھی کونے کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور معلومات حاصل کرنے کے بعد ہم وہ معلومات کمپیوٹر میں محفوظ کر سکتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ سائنس نے جہاز،ٹرینیں،موٹر سائیکل،اور بہری جہاز وغیرہ یہ سب سائنس کی ایجاد ہے جس نے ہمارے طے کرنے والے فاصلے کے وقت کو کم کر دیا ہے۔ پہلے زمانے کے لوگ کہیں دور جانا ہوتا تھا تو وہ پیدل یا گائیں یا پھر گھوڑے وغیرہ پر سفر کرتے تھے لیکن اب جدید دور آگیا ہے لوگ دنوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرتے ہیں اور گھنٹوں کا سفر منٹوں میں طے کرتے ہیں بہری جہاز کو سمندر کے سفر کے لیے استعمال کیا جاتا ہے


لیکن ہمیں چاہیے کہ ہم کسی بھی سائنسی ایجاد کا صحیح استعمال کریں تاکہ ہمیں اس سے فائدہ حاصل کر سکیں کیونکہ ان اشیا کا غلط استعمال کرنے پر بہت سے نقصانات بھی ہو سکتے ہیں جس سے نہ صرف ہمیں بلکہ دوسروں کو بھی نقصان ہو سکتا ہے اس لیے ان کا استعمال کرتے وقت احتیاطی تدابیر استعمال کریں تاکہ اس سے نہ صرف ہمیں بلکہ ملک کو بھی فائدہ حاصل ہو



About the author

bilal-aslam-4273

i am a student

Subscribe 0
160