روایتی طریقہ کار کا خاتمہ

Posted on at




اللہ تعالیٰ نے انسان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے اور ان نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت جو کہ عقل سلیم عطا فرمائی۔ جس کو استعمال کر کے انسان نے اس دنیا میں نئی سے نئی ایجادات کیں۔اسطرح انسان نے اپنے علم اور طاقت کی بنا پر اپنی زندگی کو اس راہ پر گامزن کر دیا۔



آج انسان ہر سہولت سے آراستہ ہے اور زندگی میں ہر طرف خوشیوں کے مزے لوٹ رہا ہے۔  یہ سب سائنس ہی کو بدولت ممکن ہوا ہے۔ جو کہ مشاہدات اور تحقیقات کا مکمل نچوڑ ہے۔ آج سے تقریباَ 50 سال پہلے کا انسان اتنی سہولیات سے آراستہ نہ تھا۔ جتنا کہ آج ہے کیونکہ پچھلے دور میں ہم اپنے روایتی طریقہ کار کو اپناتے چلے آرہے تھے۔ جس کی وجہ سے وہ آسائشوں سے محروم تھے۔ اور وہ  نئی تحقیقات سے بے خبر تھے۔



 لہذا پرانے دور کو مشکلات کا دور اس لئے کہا جاتا ہے۔ کیونکہ لوگوں کے پاس سہولیات زندگی بہت کم تھیں۔ پرانے دور میں لاکھوں لوگ ملیریا جیسی عام بیماریوں سے مر جاتے تھے لیکن سائنس نے آج ہر میدان میں ترقی کی ہے۔ چاہے وہ مواصلات ہوں یا ٹرانسپورٹ، علاج معالجہ یا زرعی نظام غرض آج سائنس نے بہت ترقی کر لی ہے۔



لہذا اب روایتی طریقہ کار برائے نام ہو کر رہ گیے ہیں۔ ایک وقت آئے گا کہ روایتی طریقہ کار کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو جائے گا اور انسان اپنی زندگی کو خوشیوں میں پرو دے گا۔




160