ورزش کے فائدے

Posted on at


ورزش ہماری زندگی کا بہت اہم حصہ ہے۔ ہمیں روزانہ ورزش کرنی چاہیے۔ ورزش ہماری صحت کے لیے بھی بہت فائدے مند ہے۔ ورزش کے باقائدہ کرنے سے ہم اپنے آپ کو منٹین رکھ سکتے ہیں۔ورزش مختلف قسم کی ہوتی ہیں۔ ذہنی اور جسمانی۔ ورزش مرد اور عورت دونوں کے لیے ہی بہت اہم ہے۔ آج کل لوگ اپنے بڑھتے وزن کو دیکھ کر ڈائیٹنگ کرنا شروع کر دیتے ہیں جبکہ انہیں چاہیے کہ وہ روزانہ پابندی کے ساتھ ورزش کریں اور اپنے جسم اور ذہن کو تندرست رکھے۔


 


آپ کی صحت کا تعلق آپ کے ذہن سے ہوتا ہے۔ اگر آپ کی صحت خراب ہوگی تو ذہن پر نفسیاتی اثر پڑے گا۔۔ لوگوں کا وزن کیوں بڑھ جاتا ہے؟ مئسلہ یہ نہیں کہ آپ ذیادہ کھاتے ہیں مسئلہ یہ ہے کہ آپ کچھ نہیں کرتے ہیں۔ آپ روزانہ ورزش کر کے صحت مند زندگی کا مزہ لوٹ سکتے ہیں۔ اور سائنس بھی ہمیں ہر طرح کی ورزش کرنے کی صلاح دیتی ہے۔ اگر آپ اپنے جسم کو تندرست رکھنا چاہتے ہیں تو اُس کے لیے کوئی  بھی گیم جس میں بھاگنا (رننگ)  شامل ہووہ کیا کرے تاکہ آپ کا جسم چست اور توانا رہہے۔ کیوں کہ صحت سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے۔


 


اللہ تعالی نے ہمیں جو نماز کا حکم دیا ہے وہ بھی ہمارے لیے ورزش ہے۔ روزانہ نماز پڑھنے سے جسم کمزور نہیں ہوتا ہڈیاں مضبوط رہتی ہیں۔ اور انسان ہر جسمانی بیماری اور خاص طور پر ذہنی بیماری سے بچتا ہے۔


 


 


اللہ تعالی ہم سب کو تندرستی اور صحت دے اور نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔


 



About the author

160