خواتین اور زیورات

Posted on at


 

زیورات خواتین کی کمزوری ہے خواتین اور زیورات کا ساتھ لازم وملزوم ہے دنیا مین شاید ہی کوئی ایسی خاتون ہو جسے زیورات میں دلچسپی نہ ہو آثار قدیم کی تہذیب کے مطالعے سے اس بات کا پتہ چلاہے کہ ہر دور میں زیورات کا استعمال خواتین میں بہت مقبول رہا ہے آثار قدیمہ موہنجوداڑو اور ہڑپہ کی کھدائی کے دوران بھی بہت سے زیورات بھی ملے جو کہ قابل زکر ہیں موجودہ دور میں زیورات کا استعمال اتنا بڑھ گیا ہے کہ ہر عورت زیور کے نام پر کچھ نہ کچھ  پہنتی ہے چاہے وہ انگلی کا چھلا ہو یا پھر کان کی بالی

زیورات کے بہت زیادہ استعمال کے باعث زیور سازی نے ایک صنعت کا درجہ حاصل کر لیا ہے زیور سازی نہ صرف قیمتی دھاتوں سے بلکہ اب تو عام دھاتوں سے بھی بہت خوبصورت زیورات تیار کیے جاتے ہیں اور قیمتی دھاتوں میں سونے کے زیورات خواتین میں کافی مقبول ہیں اور کسی خاتون کے پاس ان زیورات کا ہونا اس کے امیر ہونے کی نشانی سمجھاجاتا ہےسونا ایک قیمتی دھات ہی نہیں بلکہ ملکی کرنسی بھی متعین کرتا ہے اور ملک کی معاشی حیثیت مستحکم کرتا ہے

جس طرح آجکل سونے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہین یہ متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے بلکہ اب تو یہ کھاتے پیتے گھرانے کی خواتین بھی زیورات کے انتخاب مین اب اپنی ترجیحات بدل رہی ہین اور اب زیادہ تر خواتین جو کسی طبقے سے تعلق رکھتی ہوں وہ مصنوعی زیورات پسند کرتی ہیں اور آہستہ آہستہ اب چاندی کے زیورات بھی خواتین میں مقبول ہوتے جا رہے ہیں نت نئے منفرد اور دیدہ زیب ڈیزائن کے زیورات دیکھنے کے بعد یہ اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان مین ذہانت اور تخلیقی صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے

اگر چہ سونے کی اپنی اہمیت ہے لیکن اسکی بڑھتی ہوئی قیمت نے اسے لوگوں کی پہنچ سے دور کردیا ہے اور لوگ دوسرے زیورات کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں ۔  



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160