نوجوان نسل اور نشہ،قصور وار کون

Posted on at


نشہ ایک ایسی لعنت ہے جو بزات خود ایک برائی ہونے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں کئی اور برائیوں جھوٹ، مایوسی اور نا امیدی کو بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس کا قصوروار کون ہے۔کون سے ایسے عوامل ہیں جو نوجوانوں کو اس راہ پر چلنے پر مجبور کرتے ہیں۔باوجود اس کہ نشے کو ہمارے مزہب میں حرام قرار دیا گیا ہے

اور اس سے دور رہنے کا حکم دیا گیا ہے لیکن بہت سے منچلے اس برائی کو بطور فیشن اپنا لیتے ہیں اور معاشرے میں بگاڑ کا سبب بنتے ہیں۔ ہمارے ملک میں شیشہ بار اور کیفے ٹیریا کے بڑھتے ہوۓ کلچر کی وجہ سے نہ صرف لڑکے بلکہ کثیر تعداد میں لڑکیاں بھی نشے میں ملوث ہوتی ہیں ان میں زیادہ تر تعداد ایسی لڑکیوں کی ہوتی ہیں جو کالج اور یو نیورسٹی کی طالبات ہیں ان میں سے کچھ ایسی لڑکیاں ہے جو شیشہ پینے کو برا نہیں سمجھتی۔ اور اس کی سر عام حوصلہ افزائی کرتی ہیں تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم لڑکیاں یا تو پڑھائی کی ٹینشن کو کم کرنے کے لیئے نشے کا استعمال کرتی ہیں

اور بیشتر امتحان میں ناکامی کی وجہ سے اس کا شکار ہو جاتی ہیں۔ ایک عام بات یہ بھی ہے کہ لڑکیاں دوسروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیئے بھی نشے کا استعمال کرتی ہیں۔اگر ہم نوجوانوں میں نشے کی بات کریں تو کچھ نوجوان ایسے ہوتے ہیں جو شروع میں سگریٹ پیتے ہیں یہ پھر نشے میں بدل جاتی ہیں زیادہ جو منشیات کا شکار ہوتے ہیں ان میں سے بیشتر وہ ہوتے ہیں جن کو گھر سے رہنمائی نہیں ملتی وہ خود کو بہت اکیلا محسوس کرتے ہیں کچھ جوان ایسے بھی ہیں جو شوقیہ اور فیشن کے طور پر نشے کو استعمال کرتے ہیں



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160