مساوات

Posted on at


مساوات معنی برابر یعنی ایک جیسا ہونا ہے مزہب اسلام میں مساوات سے مراد سب انسان برابر ہیں تمام انسانوں کو ایک جیسے حقوق حاصل ہیں ہر شخص کو اس کی محنت کا صلہ ضرور ملتا ہے ہمارا مزہب اسلام مساوات کا درس دیتا ہے عزت والا وہ ہے جو زیادہ پر پرہیزگار اور زیادہ احکام الٰہی کی پابندی کرنے والا ہو تمام اسلامی عبادات اللہ تعالیٰ کی واحدانیت کا درس دیتی ہیں روزہ بھی انسانی مساوات کی شکل ہے تمام مسلمان خواہ کوئی امیر ہو یا غریب سب ایک ہی مہینے میں روزہ رکھتے ہیں



 آپﷺ کی حیات طیبہ میں ہمیں مساوات کی بہت ساری مثالیں ملتی ہیں آپﷺ نے تمام مسلمانوں میں مساوات اور برابری کے سنہری اصولوں سے آراستہ کیا سنہری اصولوں پر چلتے ہوئے صحابہ کرامؓ کی کثیر تعداد کے ایک مثالی معاشرہ قائم کیا ذات پات نسل اور رنگ کے فرق کو ختم کر دیا قانون کی نظر میں آقا اور غلام سب برابر تھے



 ایک دفعہ قریش کے ایک اعلیٰ خندان کی عورت نے چوری کی اس پر جرم ثابت ہوا تو آپﷺ نے اس کے ہا تھ کاٹنے کا حکم دیا تو اس کے خاندان والوں نے حضرت اُسامہ بن زیدؓ سے آپﷺ کو سفارش کروائی توآپﷺ بہت غصہ ہوئے اور فرمایا کہ تم سے پہلے قومیں بھی اسی وجہ سے تباہ اور برباد ہوئیں تھیں جب کوئی امیر آدمی جرم کرتا تو اُسے معاف کر دیا جاتا اور اجب کوئی غریب آدمی جرم کرتا تو وہ سزا پا تا تھا اور پھر درمایا کہ اگر میری بیٹی فاطمہؓ بھی چوری کرتی تو میں اس کے بھی ہاتھ کاٹنے کا حکم دیتا لہزا ہمیں بھی چاہیے کہ مساوات سے آشنا ہوں اپنے ملک و قوم میں اسلام کے سنہری اور دائمی اصولوں کو حقیقی معنوں میں نافز کریں اس طرح ہمارا معاشرہ درست ہو جائے گا اور لوگوں کے چہروں پر خوشیوں اور مسرتوں کے اثرات ہوں گے




About the author

bilal-aslam-4273

i am a student

Subscribe 0
160