کامیابی کا راز

Posted on at


اچھی یا بری تقدیر کا چہرہ،اچھی یا بری تدبیر کے آیئنے میں نظر آتا ہے۔ مسلمانوں کی موجودہ پستی کا یہ ایک درست ترین تجزیہ ہے۔لہٰذا عام لوگوں کا یہ کہنا کہ ہماری قسمت خراب ہے۔ کس قدر بے محل اور بے جا ہے۔نہ جانے یہ تصور مسلم معاشرے میں کیونکر پیدا ہوا۔ دنیا کے ہر اچھے یا برے کام میں جتنی جستجو کی جاۓ وہ اتنا ہی آسان کر دیا جاتا ہے۔ایک تہجد گزار کے لیئے رات کے آخری پہر کی نیند قربان کرنا آسان ہے۔اور ایک جیب تراش پلک جھپکتے ہی اپنا کام کر جاتا ہے۔ اس لیئے کے دونوں نے اپنے اپنے کام میں محنت کی ہے۔

اللہ پاک نے تمام انسانوں کے بارے میں فرمایاکہ وہ خسارے میں ہیں،سواۓ وہ لوگ جو ایمان لاۓ اور نیک اعمال کیئے"۔۔۔۔۔۔۔لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ کافر قومیں کتنی ترقی یافتہ ہیں۔نت نئی ایجادات،معاشی خوشحالی وغیرہ یہ ثابت کرتا ہے کہ ضرور انہوں نے اپنے اندر ایسا جوہر پیدا کیا ہے جو دنیاوی ترقی کا زینہ ہے"۔ وہ صرف اور صرف جہد مسلسل اور پھر منصوبہ بندی ہے۔اسی کی بدولت یورپ آج خشکی اور تری پر چھایا ہوا ہے۔

یہ ہے ہمت اور ایسی ہوتی ہے تدبیر۔دنیا کی کوئی بھی نامور شخصیت،خواہ مسلم ہو یا غیر مسلم۔اگر اس کی زندگی کے ابتدائی دنوں کا مطالعہ کیا جاۓ تو ایک بات سب میں مشترک طور پر نظر آۓ گی۔انہوں نے محنت کا دامن ہمیشہ تھامے رکھا اور ایک نظم الاوقات کے مطابق زندگی گزاری۔اگر آپ بھی کچھ کرنا چاہتے ہیں،کچھ بننا چاہتے ہیں،ملک و ملت کے لیئے آپ کا دل بھی دھڑکتا ہے تو سب سے پہلے کسی ایسے شعبے کا انتخاب کریں جو آپ کے لیئے سود مند ثابت ہو سکے۔پھر بھر پور محنت اور حسن تدبیر سے اس میں کمال پیدا کریں۔یہی کامیابی کا راز ہے۔



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160