عظیم لیڈر نیلسن منڈیلا(حصہ دوئم)

Posted on at


نیلسن منڈیلا منتخب ہونے کے بعد ایک نئی رقم تحریر کردی جن کے خلاف کوشش کرتے ہوۓ ۲۷ برس جیل میں رہےمنتخب ہونے کے بعد سفید فارم لیڈر کو نائب صدر منتخب کروا کر مفاہمت کی طرف پہلا قدم اٹھایاجس نے آگے چل کر ساؤتھ افریقہ کو پوری دنیا میں ایک اہم مقام دلایا پانچ سالہ اقتدار کا وقت مکمل ہوا تو تو پورے ساؤتھ افریقہ کی خواہش تھی کہ یہی صدارت پر رہیں



لیکن انہوں نے انکار کرتے ہوۓ سیاست سے ریٹائر منٹ لے لی اس فیصلے نے انہیں دنیا بھر میں ممتاز کر دیا اور دنیا کے دوسرے ممالک کے سربراہان ان سے ملاقات کرنا اپنا اعزاز سمجھنے لگے بلکہ برطانیہ کی ملکہ نے بھی انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوۓ ان سے ملاقات کرنے کا اظہار کیا جو پوری دنیا میں ایک اعزاز سمجھا جاتا ہے اسی طرح ایک وقت ایسا بھی آ گیا کہ ملکوں کے متنازعہ کو حالات کو حل کرنے کے لیئے نیلسن منڈیلا سے رجوع کیا جانے لگا جو فیصلہ وہ کرتے دونوں فریقین اس پر عمل کرنا اپنے لیئے ایک اعزاز سمجھتے جس شخص کو دنیا بھر کے مہزب ملک دہشت گرد قرار دیتے تھے بالاآ خر اس شخصیت نے اپنے قول و فعل سے ثابت کیا کہ وہ دنیا کا عظیم لیڈر ہیں جن ممالک میں ان پر پابندی تھی وہی ملک ان کی



 آمد کے لیئے بے چین رہنے لگے۔ ایسی ہوتی ہیں شخصیات اور ایسے ہوتے ہیں لیڈر۔۔۔۔


اللہ تعالیٰ کاش ہمیں بھی ایک ایسا ہی لیڈر عطا کر دے جسے اپنے اثاثے بڑھانے میں دلچسپی نہ ہو،اپنے عزیز و اقارب کو اہم عہدے تفویض کرنے کا شوقین نہ ہو،خود سادہ زندگی گزارے تا کہ عوام اسے دیکھ کر خود بھی سادہ زندگی گزاریں،عوام کا درد سینے میں رکھتا ہو، عوام میں سے ہی ہو بڑے بڑے محلوں میں رہنے کے بجاۓ درمیانے گھر کے سائز میں رہے۔



غرضیکہ کردار کا غازی لیڈر ہو۔



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160