حقوق العباد

Posted on at


 

اسلام کی رو سے حقوق کی دو قسمیں ہیں۔

  • حقوق اللہ
  • حقوق العباد

حقوق اللہ سے مراد ہے اللہ کو اس کی زات و صفات میں ایک ماننا، صرف اسی کی عبادت کرنا اور اسی سے دعا کرنا۔ اس کے پیغمبروں اور کتابوں پر ایمان لانا، ہر نیک کام میں اس کی رضا کو مد نظر رکھنااور ہر برے کام سے اس کے احکام کے تحت باز رہنا۔

اگرچہ حقوق اللہ بھی ضروری ہیں لیکن حقوق العباد کی خاص اہمیت ہے۔ اگر اللہ تعالٰیٰ چاہے تو وہ اپنے حقوق معاف کر سکتا ہے۔ لیکن بندوں کے حقوق خدا بھی معاف نہیں کرے گا۔ جب تک کہ بندے خود یہ حقوق معاف نہ کریں۔ ان میں سب سے پہلے پیغمبر کے حقوق ہیں۔ پھر انسان کی اپنی جان کے حقوق ہیں۔ اس کے رشتہ داروں، ہمسایوں، عام شہریوں، اہل اسلام اور  ان تمام حقوق کی تفصیلات بیان کی ہیں اور ان کی ادائیگی پر زور دیا ہے۔

حقوق العباد کے بارے میں احادیث میں بہت تاکید کی گئی ہے۔ ایک حدیث میں ارشاد ہوتا ہے۔

"تم پر تمھارے رب کا بھی حق ہے، تمھاری جان کا بھی حق ہے، تمھارے اہل و عیال کا بھی حق ہے۔ سو ہر حق دار کا حق ادا کرو۔"

ایک حدیث میں رسولﷺ حقوق العباد کی اہمیت یوں واضح فرمائی ہے کہ میدان قیامت میں سب سے زیادہ غریب اور مفلس وہ شخص ہو گا جو نماز روزہ اور دوسری عبادتوں کے باوجود جہنم میں ڈالا جائے گا۔ لوگوں کو اس پر تعجب ہو گا کہ یہ کیسے ہوا؟ تو حضورﷺ نے فرمایا کہ اس کے والدین، بیوی، بچے، ہمسائے اور دوسرے اہل حقوق آکر اللہ سے اپنے حقوق کا مطالبہ کریں گے۔ تب اس کی نیکیاں ان میں بانٹ دی جائیں گی اور ابھی حق دار باقی ہوں گے تو ان کی برائیاں ان کے کھاتے میں ڈال دی جائیں گی اور اسے دوزخ کی طرف روانہ کر دیا جائے گا۔

اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہمیں ہر ایک سے خوش اسلوبی اور انصاف کا برتاؤ کرنا چاہیے۔ بیوی بچوں کے اپنے حقوق ہیں اور دیگر رشتہ داروں اور عام انسانوں کے اپنے حقوق ہیں ان سب کا خیال رکھنا ہی دین اسلام کا تقاضا ہے۔

بقول علامہ اقبال

"خدا کے عاشق تو ہیں ہزاروں بنوں میں پھرتے ہیں مارے مارے

میں اس کا بندہ بنوں گا جسے خدا کے بندوں سے پیار ہو گا ۔"



About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160