عاشقوں کا انسائیکلو پیڈیا(حصہ دوئم)

Posted on at


کھرے عاشق


اپنی محبوبہ کے صاف صاف انکار کے باوجود ایسا یک طرفہ عشق جاری رکھتے ہیں۔یہ بڑے ذہین اور تیز ہوتے ہیں۔ لیکن اگر ان کی محبوبہ کو کوئی اور پٹا لے تو بڑے اداس اور کند ذہن بن جاتے ہیں۔ ایسے حادثے کے بعد پس منظر چلے جاتے ہیں اور باقی سال صرف خوابوں کے سہارے گزارتے ہیں۔



ادبی عاشق:


پیغام محبت مشاعرے اور اپنی رومانوی غزلوں کے طفیل دیتے ہیں۔ان کا دماغی خلل انتہائی خطرناک ہوتا ہے۔ادبی عاشق اپنے آپ کو بظاہر فلسفی ظاہر کر کے تیر چلاتے ہیں۔بعض خفیہ اداروں کے مطابق ان کا تیر اکثر فائنل تک بہ ہدف بن جاتا ہے۔


چھپے عاشق:


عاشقوں کی یہ قسم کینسر کی طرح بہت خطرناک ہے اور ایک دم ظاہر ہوتے ہیں۔عام زندگی میں بڑے سادہ لوح دکھائی دیتے ہیں۔ کامیاب عاشقوں کی واحد قسم ہے وجہ کامیابی کھونا پن ہے۔



امپریشن عاشق:


عاشقوں کی وہ قسم جو دوران عشق قیمتی اور نت نئے ملبوسات چشمہ اور مہنگے جوتوں سے اپنی محبوب یا محبوبہ کو امپریس کرنے کی کوشش کرتے ہیں جب ان کا امپریشن کار گر نہیں ہوتا۔تو ڈیپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں۔ لڑکوں کی نسبت لڑکیوں کی تعداد اس گروہ میں دگنی ہے۔



بے وقوف عاشق:


ایسے عاشق اپنے دوستوں کے دماغ سے عشق کرتے ہیں،کالج کی سب سے حسین لڑکی ان کی محبوبہ ہوتی ہے۔دوستوں کے مشورے پر عمل کر کے کبھی اظہار محبت بھی کر دیتے ہیں۔جون کے مہینے میں کسی کو تھری پیس سوٹ پہنے دیکھیں تو سمجھ لیں کہ حضرت اس طبقے کا ممبر ہے۔


 


 


 



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160