مواخات

Posted on at


مواخات کا مطلب بھائی چارہ کے ہیں مواخات عربی کا لفظ ہے ہجرت مدینہ کے بعد حضرت محمدﷺ نے مہاجرین اور انصار کے درمیان مواخات کا رشتہ قائم کیا اور آپس میں بھائی بھائی بنا دیا تاریخ اسلام میں یہ رشتہ مواخات مدینہ کے نام سے مشہور ہے۔



 مکہ کے وہ مسلمان جو اُن کے ظلم سے تنگ آکر مدینہ آئے یہ لوگ اللہ کے حکم سے ہجرت کر کے آئے تھے اور بے سرو سامانی کی حالت میں تھے حضرت محمدﷺ کو احساس تھا کہ یہ لوگ اہل مدینہ کے لیے بوجھ اور پریشانی کا باعث نہ بنیں۔



اس لیے آ پﷺ  نے ان کے درمیان مواخات قائم کرنے کے لیے انھیں حضرت انس بن مالکؓ کے گھر جمع کیا اور فرمایا تم لوگ آپس میں بھائی بھائی ہو اس طرح آپﷺ نے ایک مکہ کے مسلمان اور ایک مدینہ کے مسلمان کا نام لے کر انھیں بھائی اور دکھ درد کا ساتھی قرار دیا۔اہل مکہ کا پیشہ کاشتکاری تھا جب اہل مکہ تجارت سے منسلک تھے کھیتی باڑی نہیں جانتے تھے مگر اہل مدینہ مکہ سے آئے مسلمانوں کو اپنی زمہ داری میں سے باقاعدہ حصہ دیتے رہے مدینہ والوں کی ایثار کی مثالیں سنہری حروف میں لکھنے کے قابل بنایا۔



مواخات کے بدولت مکہ والوں کی پریشانیوں کا خاتمہ ہو گیا۔اور مکہ چھوڑنے کا صدمہ بھول گئے اور مدینہ میں اسلامی معاشرہ قائم ہوا اور سب نے مل کر اشاعت اسلام کا کام کیا اور لوگوں تک اللہ کا پیغام پہنچایا اور اسلام دور دور تک پھیل گیا ہمیں بھی چاہیے کہ ایثار کا عملی مظاہرہ کریں ار دوسروں کی ضروریات کو اپنی ضروریات پر ترجیح دیں اس سے معاشرے میں امن و استحکام قائم ہو گا۔




About the author

bilal-aslam-4273

i am a student

Subscribe 0
160