جنگ ستمبر (۶ستمبر ۱۹۶۵ء)

Posted on at


جنگ ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم موڑ ہے جنگ ستمبر جب ہمارے ازلی دشمن نے مانگے تانگے کے ہتھیاروں اور جھوٹی طاقت کے زعم میں ننگی جارحیت کا ارتقاب کرتے ہوئے شب کی تاریکی میں مسلمہ اصولوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے بین الاقوامی سرحد کو عبور کر کے پاک سر زمین پر حملہ آور ہوا۔


 


چھ ستمبر کی صبح کو جب اہل لاہور بیدار ہوئے تو لاہور کی فضا گولوں کی دھنا دھن سے گونج رہی تھی لیکن کسے کو احساس نہیں تھا کہ جنگ کا نقطہ آغاز بھی ہو سکتا ہے لیکن جوں ہی نو بجے کے قریب پاک فضائیہ کے طیارے نے ساؤنڈ بیریر کو کراس کر لیا اور پورا لاہور ایک زبردست دھماکے سے لرز اٹھا تو معلوم ہوا کہ جنگ شروع ہو چکی ہے یہ ٹھیک ہے کہ اس دھماکے کے ساتھ سکولوں میں چٹھی کا اعلان کر دیا گیا اور بچے  اپنی درسگاہوں سے گھروں میں آگئے لیکن معمول کی زندگی میں کوئے فرق نہ پڑا دفتروں کا کاروبا اسی طرح جاری رہا۔ مزدور کارخانوں اور فیکٹریوں کی طرف رواں دواں رہے دکانیں کھلی رہی اور بازاروں کی گہما گہمی میں کوئی فرق نہ آیا بلکہ جنگ کے آغاز کے ساتھ ہی قوم ایک نئے جذبہ اور نئے ولولہ سے سرشار ہو گئ۔


 


لاہور کے زندہ دل جیالے ایک نئی تاریخ رقم کرنے کے لیے پیدل سائیکلوں پر اور موٹر سائیکلوں پر محاذ جنگ کی طرف دوڑ پڑے اور ہندوستانی توپوں کا مقابلہ کرنے کے لیے لوگ ہاتھوں میں ڈنڈے پکڑے میدان جنگ کی طرف جا رہے تھے اور اس کے ساتھ ساتھ ہمارے فوجی جوان جس جوان مردی اور شجاعت کے ساتھ دشمن کے مد مقابل رہے اور جس شجاعت اور جذبہ ایمانی سے جنگ لڑے اس نے نہ صرف قرون اولیٰ کی تاریخ کو دھرایا بلکہ انہوں نے ثابت کر دیا کہ فی الحقیقت وہ حیدر کرار اور خالد جانباز کی شجاعت کے وارث اور امین ہیں۔


 


اس جنگ ستمبر میں ہماری زمینی فوج کے مجاہدوں نے جہاں شجاعت اور بہادری کی داستانیں رقم کی ہیں وہاں فضائیہ کے جوانوں نے بھی فضائیہ کی تاریخ میں نئے ابواب کا اضافہ کیا ہے اس طرح ہماری نیوی کے جوانوں نے بھی اپنے سے دس گناہ بڑی قوت کے ساتھ ٹکرا کر نہ صرف اسے بحر ہند میں ڈھوب جانے پر مجبور کر دیا بلکہ دوار کے درو دیوار آج بھی ہماری بحری قوت کے سامنے سرنگوں نظر آتے ہیں۔


 


جنگ ستمبر کا اگر تجزیہ کیا جائے تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ اس جنگ میں ہماری ملی غیرت اور ہمارے قومی شعور کو بیدار کیا۔ ہمارے اختلاف کو ختم کر کے دشمن کے سامنے ڈٹ جانے کا حوصلہ پیدا کیا اس حوالے سے جنگ ستمبر ہماری قومی تاریخ میں اہم موڑ کی حیثیت رکھتی ہے۔  




About the author

Asmi-love

I am blogger at filmannex and i am very happy because it is a matter of pride for me that i am a part of filmannex.

Subscribe 0
160