میری زندگی کا یادگار اور خوشی کا دن

Posted on at


زندگی اتار چڑھاؤ کا ایک ہے۔کوئی بھی انسان ایسا نہیں ہے جو زندگی کی ان تبدیلیوں سے نا گزرا ہو۔انسانی زندگی اچھے اور برے واقعات سے بھری ہوئی ہیں۔ ان میں سے کچھ واقعات انسان پوری زندگی نہیں بھول سکتا اور کچھ ہمیشہ ذہن میں رہتے ہیں اور جبکہ کچھ انہیں بہت جلد بھول جاتے ہیں۔ایک مظبوط انسان کسی واقعہ کی وجہ سے نا تو بہت خوش ہوتا ہیں اور نہ کسی دکھ کی وجہ سے دلبرداشتہ ہوتا ہیں۔

کچھ ماہ قبل،میں نے اپنا ایم ایس سی(ریاضی)امتحان پاس کیا۔میرا انتحان اچھا تھا لیکن مجھے درجہ اول میں پاس ہونے کا یقین نہیں تھا۔ میں اس وجہ سے بہت پریشان تھا کیونکہ اس میں میرے مستقبل کا فیصلہ ہونا تھا۔میں ہر رات اپنے نمبروں کا حساب لگاتا۔جس دن نتیجہ اخبار میں ڈکلیئر ہونا تھا۔میں اپنے چند دوستوں کے ساتھ صبح سویرے اٹھا۔میں نے اخبار کے ہاکر کو پکڑنے کی بہت کوشش کی۔اچانک وہ ہمارے نتیجہ کے اعلان کے بارے چلایا۔میں نے اخبار چھینی اور تیزی سے رول نمبر دیکھنے لگا۔

میں حیران ہو گیا جب میں نے کلاس میں تیسری پوزیشن لی۔اللہ نے میرے خوابوں اور خواہشات کو پورا کیا۔میرے سارے دوست اچھے نمبروں سے پاس ہوۓ۔میرے دوستوں نے مجھے پارٹی کے لیئے مجبور کیا۔ہم نے پیزا ہوٹل جانے کا فیصلہ کیا،ہم ایک بجے وہاں پہنچے۔پیزا ہوٹل میں لوگوں کی بہت بھیڑ تھی۔ہم نے ایک میز منتخب کی اور ٹھنڈے مشروبات کے ساتھ چکن پیزا کے لیئے حکم دیا۔میرے ایک دوست نے گانا گایا اور ہم نے بہت انجواۓ کیا اور میرے والد نے مجھے موٹر سائیکل تحفے میں دی۔یہ دن میں کبھی نہیں بھول سکتا اور نہ ذہن سے نہیں نکالا جا سکتا۔



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160