ہماری ہفتہ وار پراگریس # ڈیجیٹل خواندگی میں # بز سکور کے ذریعے پھیلانے کے لیئے جاری ہے

Posted on at

This post is also available in:

پیارے طلبا


آپ سب کو عیدالاضحٰی مبارک ہو!


میں آپ سب کو ڈیجیٹل پائینیرز کہنا پسند کروںگی۔ آپ نے ہمارے پلیٹ فارم پر شامل ہونے کے لیئے پہلا قدم اٹھایا جہاں پر آپ اپنی فلمیں، خیالات، تصورات اور کہانیوں کا دنیا بھر کے لوگوں کے ساتھ اشتراک کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کو ایک بغیر سرحدوں کے شہریت کو تخلیق کرنے میں حصہ دار کی نظر سے دیکھتے ہیں، جہاں پر فلم انیکس اور وومنز انیکس کے کارکن اپنے نظریات کو بغیر کسی ہچکچاہٹ کے محفوظ اور آزادانہ اظہار کر سکتے ہیں۔


# ڈیجیٹل خواندگی میں پراگریس # بز سکور کے ذریعے پھیلنے کے لیئے جاری ہے۔ جتنا آپ فلم انیکس اور وومنز انیکس پر متحرک ہونگے، آپکابز سکوراور آپکی آمدنی زیادہ ہوگی۔


اس ہفتے ہم نے سویڈش سفارت خانہ اور وومن یونائیٹڈ نیشنز سے ملاقات کی۔ وہ بہت حیرت انگیز لوگ ہیں جو کہ خواتین کی خواندگی اور طالبات کی تعلیم کے کے کام کر رہے ہیں دیہی علاقوں میں۔ وومن یو این نے ہم سے ہماری سرگرمیوں کے متعلق پوچھا کہ ہم کیسے آئی سی ٹی کے ذریعے خواتین کو خود مختار بنا رہے ہیں۔ جواب سادہ تھا۔ ہم نے انہیں بتایا کہ ہم ڈیجیٹل خواندگی، سماجی میڈیا، اور بغیر سرحدوں کے رابطے اور خواتین کی خود مختاری پر کام کررہے ہیں اور آلات مہیا کررہے ہیں خواتین کو خود مختار بنانے کے لیئے اور ان کو معاشی مدد دینے کے لیئے۔ انہوں نے یہ جان کر بہت دلچسپی لی کہ اگر ہم گھروں میں خواتین کی مدد کر سکتے ہیں تا کہ وہ اس قابل ہوں کہ اپنی مدد کر سکیں۔


 مزید یہ کہ، ہرات شہر میں ہماری ترقی قابل غور ہے، جیسا کہ ہم نے مختلف سکولوں کے طلبا سے انٹرویو لیئے جو کہ پلیٹ فارم سے فائدہ حاصل کر رہے تھے جہاں پر وہ اپنی کہانیاں، خیالات اور تجربات لکھتے ہیں۔ ہم اسی طرح ٹریننگ ورکشاپ خواتین کے لیئے جاری رکھیں گے۔


فلم انیکس ٹریٹمنٹ ورکشاپ میں ہمارے طلبا


 



کابل میں ہماری وومنز انیکس فٹبال ٹیم کا ایک فرانسیسی میڈیا  اور مردوں کی سوکر ٹیم کو سی این این نے انٹرویو لیا، جو کہ ہماری کھلاڑیوں کے لیئے بہت متاثر کن تھا۔  استقلال کی ٹیم کے رہنما نے سی این این کو بتایا کہ فلم انیکس کی مدد اور سپانسر شپ نے ان کو کامیاب ہونے اور بہت سے لوگوں میں معروف ہونے کے لیئے مدد دی۔


 



یہ ظاہر کرتا ہے کہ کیسے سماجی میڈیا لوگوں کو خود مختار بنانے اور ان کی زندگی کو بہتر بنانے میں مدد دے سکتا ہے۔ اس ہفتے، بہترین خاتون پرفارمر، الاہا کے بعد، ہمارے سماجی میڈیا کی رہنما ہرات میں، موسکا سادات ہے جسکا بز سکور زیادہ ہے۔ بہترین مرد بلاگر زیادہ بز سکور کے ساتھ سید احمد ہے۔ ایک بار پھر میں آ کی شرکت اور  سخت محنت کے لیئے آپکا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔


 


 


رویا محبوب



About the author

syedahmad

My name is Sayed Ahmad.I am a free Lancer. I have worked in different fields like {administration,Finance,Accounts,Procurement,Marketing,And HR}.It was my wish to do some thing for women education and women empowerment .Now i am a part of a good team which is working hard for this purpose..

Subscribe 0
160