(حکمراں ہے ایک وہی(پہلا حصہ

Posted on at


 


ہر ایک سیاستداں کے خیال کے مطابق ‘‘ایک لا محدود مطلق ا لعنان اور بنیادی طاقت کو اقتدار اعلیٰ کہتے ہیں جو ریاست کے تمام باشندوں اور گروپوں پر حاوی ہو ’’۔


اقتدار اعلیٰ سے مراد ریاست کی وہ برتر قوت ہے جس کی بنا پر اسے ریاست میں تمام افراد،انجمنوں، اداروں اور تنظیموں پر فوقیت حاصل ہوتی ہے۔ اس قوت سے بعید اور کوئی قوت نہیں ہوتیں اور نہ ہی اقتدار اعلیٰ کسی دوسری طاقت کے تابع ہوتا ہے۔ مشہور مغربی مفکرین یا نبر اور بوڈن نے سولہویں صدی میں اقتدار اعلیٰ کا نظریہ پیش کیا اور اس کے بعد بے شمار مفکرین نے اقتدار اعلیٰ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ لیکن نہ تو وہ اس کی تعریف پر متفق ہو سکے اور نہ ہی اس کا واضح تصور پیش کر سکے۔


 


 وہ اس کی حیثیت کا تعین کرنے میں ناکام رہے۔ یانبر اور بوڈن نے اقتدار کا مالک فرد واحد کو قرار دیا تو روسو نے اقتدار کی ملکیت عوام کے سپرد کر دی۔ غرض کے جدید راستوں میں مغربی مفکرین کے مقتدر کی تلاش بے سود ہے۔ انہوں نے مقتدر کی جو صفات متعین کی ہے ان کو کسی انسان یا انسانی جماعت میں تلاش کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوئی اسلیے مفکرین اور مغربی سیاستدان اقتدار اعلیٰ کی کوئی واضح اور جامعہ تعریف بیان نہ کر سکے جو اعتراضات سے بالاتر ہو۔


 


اس کے برعکس ہمارا دین اسلام نہ صرف اقتدار اعلیٰ کی صحیح حیثیت اور اس کی تعین کی وضاحت کرتا ہے بلکہ وہ ریاست اور اس کے تمام پہلوؤں کا بھی احاطہ کرتا ہے۔ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ جو انسان کو زندگی کے ہر موڑ پر رہنما اصول فراہم کرتا ہے۔  وہ حیات انسانی کا ایسا ضاطہ حیات ہے جس کو مکمل ترین کہا جا سکتا ہے یہ معاشی، معاشرتی، سیاسی، سماجی اور اخلاقی پہلوؤں کے مطابق باقائدہ قواعد و ضوابط رکھتا ہے۔ اسلام میں سیاست ایک جزو کی حیثیت رکھتی ہے۔ مذہب کو سیاست سے علیحدہ نہیں کیا جا سکتا۔ جیسا کہ اقبال نے فرمایا۔


‘‘جدا ہو دین سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی’’


 


اسلامی مقتدر کا تصور مغربی مقتدر سے بہت پہلے پیش کیا گیا ہے۔ قرآن مجید اقتدار اعلیٰ پر پہلی جامع کتاب ہے۔ مسلم مفکرین الفارابی اور ابن خلدون نویں صدی سے لے کر پندرھویں صدی تک اقتدار اعلیٰ کےنظریے پر تفصیل سے بحث کرتےرہے۔




About the author

Asmi-love

I am blogger at filmannex and i am very happy because it is a matter of pride for me that i am a part of filmannex.

Subscribe 0
160