شاہی قلعہ

Posted on at


شاہی قلعہ پاکستان کی ایک تاریخی عمارت ہے اور جنوبی ایشیا کے مسلمان بادشاہوں کی یاد گار عمارتوں میں سے ایک ہے اور یہی نہیں بلکہ اس عمارت کا شمار دنیا کی مشہور تاریخی عمارتوں میں ہوتا ہے



سیاح اس کو اور اس جیسیں عمارتوں کو دیکھنے لاہور آتے ہیں شاہی قلعے کے دروازے کو خوبصورت طریقے سے سجایا گیا ہے دونوں اطراف میں اُنچے برج جنہیں شاہ برج بھی کہا جاتا ہے شہر کے شمال مغرب میں واقع ہیں اور خوبصورت سیڑھیاں ہیں جن پر کبھی شہزادے اور شہزادیاں چلا پھرا کرتے ہونگے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ان کی روحیں آج بھی وہاں آیا کرتی ہیں اور اس وقت کے لمحوں کو یاد کیا کرتی ہونگی سنگ مرمر کا بنا ہوا محل اور اس کی دیواروں پر کی گئی شیشوں اور آئنوں کی مینا کاری اس وقت کے کاری گروں کی مہارت اور بادشاہوں کے ذوق و مزاج کا منہ بولتا ثبوت ہے۔



شاہی قلعے پر ایک گائیڈر بھی ہے جو لوگوں کو قلعے کی تاریخ سے آگاہ کرتا ہے یہ قلعہ تقریباً آج سے سوا چار سو سال پہلے جلال الدین اکبر شاہ کے حکم سے تعمیر کیا گیا ہے جس وقت یہ تعمیر ہوا اس وقت اس کی ایک ایک چیز دیکھنے والی تھی اس کے ساتھ ایک شاہی محل بھی تھا جس کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے اب وہ ختم ہو چکا ہےاکبر بادشاہ کے بعد مغل بادشاہوں جن میں جہانگیر،شاہ جہاں اور اورنگزیب عالمگیر کے نام اہم ہیں انھوں نے ورثے کی حفاظت کے ساتھ مزید تعمیر بھی کروائی قلعے کے مشرق اور مغرب میں جو دروازے بہت شاندار ہیں تعمیر کروائے جو عالمگیر کے نام سے مشہور ہیں اگرچہ اس کی حفاظت کا کام حکومت پاکستان اور اقوام متحدہ کا ادارہ یونیسکو کر رہا ہے لیکن ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم ان تاریخی عمارت کی حفاظت کریں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔




About the author

bilal-aslam-4273

i am a student

Subscribe 0
160