پھل، سبزیاں ، جڑی بوٹیاں اور ان کی افادیت اللہ تعالی

Posted on at


 

اللہ تعالی نے اس دنیا میں ہر چیز کسی نہ کسی مقصد کے لیے پیدا کی ہے اسی طرح پھل اور سبزیاں بھی اللہ تعالی کی پیدا کردہ نعمتیں ہےاللہ تعالی کی پیدا کردہ ان نعمتوں سے انسان نے بہت فائدہ حاصل کیا ان نعمتوں یعنی پھلوں اور سبزیوں کی انسانی زندگی میں بہت اہمیت ہے اور ان پھلوں اور سبزیوں کے اپنے اپنے فوائد ہے جن میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں

ایلوویرا: ایلویراکو ہم اپنی زبان میں گھیکوار کہتے ہیں اسکے بارے مین مشھور ہے کہ سکندر اعظم کے سپاہی اسکو زخم مندمل کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے اسکو جسم کے جلے ہوئے حصے پر لگانے سے راحت  اور ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے جدید سائنسی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ اس میں حیاتین کے ذخیرے کے علاوہ امینوایسڈ۔ خامرے بھی پائے جاتے ہین جو انسانی جلد کے لیے بہت مفید ہے

لونگ : لونگ ایک ایسی نعمت ہے جو کہ جراثیم کش کے علاوہ خوشبودارائیر فریشنربھی ہے اسکا تیل دانت کے درد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے

لھسن : لھسن ہر مرض کے لیے اکسیر ہے اسکا استعمال ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے کےلیے ہوتا ہے عمر میں اضافے کے ساتھ جلد پر نمودار ہونے والی جھریوں کے اسباب کا مکمل خاتمہ کرتا ہے

جن سنگ : اسکا استعمال حافظے کی کمزوری اور جی متلانے کے دوراں کیا جاتا ہے اور اعصاب کو طاقتور کرنے کے لیے ہوتا ہے

کیلا : اس میں بہت سی حیاتین اور معدنیات پائی جاتی ہے جو کہ انسانی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے

مالٹا: مالٹا انسانی صحت کے لیے بہت اہم ہے یہ انسانی جسم میں وٹامن سی کی کمی پوری کرتی ہے

ناریل : ناریل کا تیل بہت مفید ہے اسکا تیل غذا اور جسم یا بالوں پر لگانے کے لیے استعمال کیا جاتا  ہے۔

مصنف: ایس ایس ایس خان 



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160