اچھی تعلیم کے لیے کچھ بنیادی اصول

Posted on at


 


ابتدائی تعلیم


ابتدائی تعلیم میں بچے کے ذہن میں یہ بات بٹھائی جائے کہ یہ دنیا ایک خدا کی قدرت کا کرشمہ ہے۔ یہاں جو کھ بھی ہے خدا کی امانت ہے جو ہمارے حوالے کی گئی ہے۔


اسلام جن اخلاقی تصورات اور اخلاقی اقدار کو پیش کرتا ہے انہیں ہر مضمون کے اسباق میں طرح طرح سے بچوں کے ذہن نشین کرائے جائیں۔


اسلام کے بنیادی حقائق اور ایمانیات بچوں کے ذہن نشین کرائے جائیں۔


بچے کو اسلامی زندگی بسر کرنے کے طریقے بتائے جائیں۔


 


ثانوی تعلیم


ثانوی تعلیم میں عربی کو لازمی مضمون کی حیثیت سے نصاب میں شامل کیا جائے۔


اسلامی تاریخ اس طرح پڑھائی جائے کہ طلباء میں اسلامی سپرٹ پیدا ہو اور اسلاف کی عظمت اجاگر ہو۔


قرآن مجید کو بھی لازمی مضمون کی حیثیت سے پڑھایا جائے اور اس کے مطالب ذہن نشین کرائے جائیں۔


 


اس طرح اعلیٰ تعلیم کے مدارج میں بھی ایسا نصاب مرتب کیا جا سکتا ہے جس میں عبرانی و سائنسی علوم کے تخصیص کے ساتھ ساتھ اسلام کے فقہی مسائل، سیاسی، معاشی اور تصورات و روایات سے مکمل آگاہی حاصل ہو۔ پاکستان  میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ اس قوم میں ذوق شوق بھی فراواں ہے۔ مگر اس کا کیا کیا جائے کہ ارباب اختیار نظام تعلیم کے محض ڈھانچے کو بدلنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں حالانکہ اس کی روح کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ یوں ہمارے نوجوانوں کی صلاحیتوں کا ضیاع ہوتا ہے اور قوم ایک جنگل سے دوسرے جنگل میں سرگرداں ہونے کے لیے نکل کھڑی ہوتی ہے۔




About the author

Asmi-love

I am blogger at filmannex and i am very happy because it is a matter of pride for me that i am a part of filmannex.

Subscribe 0
160