حسین ہونا بہتر ہے یا ذہین ہونا بہتر ہے؟

Posted on at


میں کافی دنوں سے سوچ رہا تھا کہ حسین ہونا بہتر ہے یا ذہین ہونا بہتر ہے؟ تو اس کے جواب میں محجھے کئ مثالوں کا سامنا کرنا پڑا۔ کچھ لوگوں کے خیال میں حسین ہونا بہتر ہے اور وہ اپنی بات منوانے کے لیے کئ فلم سٹار کی مثال دیتے ہیں،مثال کے طور پر کترینہ کیف، صائمہ خان، ریما خان اوروینا ملک وغیرہ کہ اُن کہ پاس حسن کے سوا کچھ نہیں ہے اور ساری دنیا اُن کی دیوانی ہے۔

                             

                      

              

 اسکے برعکس جو دوسرے لوگ ہیں جو یہ مانتے ہیں کہ ہیں کہ ذہین ہونا بہتر ہے وہ اپنی بات میں وزن پیدا کرنے کے لیے کہتے ہیں کہ دنیا کے مشہور سائنسدان،دانشور،فلاسفر اور تجزیہ نگار کوئ زیادہ خوب صورت نہ تھے بلکہ اُن کے دماغ کی وجہ سے دنیا اُن کو جانتی ہے اور پیار کرتی ہے۔ مثال کے طور پر مشہور سائنسدان نیوٹن، جابربن حیان اور بو علی سینا کو دیکیھں تو پتا چلتا ہے کہ یہ لوگ اپنےدماغ اور کام کی وجہ سے پہچانےجاتے ہیں نہ کہ اپنی شکل و صورت کی وجہ سے، اور میرے خیال میں ان کی بات درست ہے کیوں کہ انسان کی پہچان اُس کے کام سے ہوتی ہے۔

                           

                    

                          

میرے خیال میں خوبصورتی ایک عارضی چیز ہے جبکہ تخلیقی ذہین ہمیشہ کامیاب ہوتا ہے اور سو سال بعد بھی اپنے کام کی وجہ سے اچھے الفاظ میں یاد کیا جاتا ہے۔  



About the author

abid-rafique

Im Abid Rafique student of BS(hons) in chemistry and and now i m writer at film annex. I belong to pakistan.

Subscribe 0
160