کچھ ایبٹ آباد کے بارے میں

Posted on at


ایبٹ آباد شہر ہوں تو ایک شہر ہی ہئ لیکن اس کی بڑی اھمیت بھی ہے ، یہ عظیم درسگاوں کا ایک عظیم شہر ھے ، ملک کے نامور تعلیمی ادارے ایبٹ آباد میں واقع ہیں ۔



 جہاں سے پاکستان کی کئی مامور شخصیات نے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور ملک کے اعلیٰ انتظامی عہدوں کو سنبھالا ، ان شصیات میں سابق وزیر اعظم شوکت عزیز ، سابق وزیر اعلیٰ سرحد سردار مہتاب خان ، سابق وزیر خارجہ پاکستان گوہر ایوب ، سابق قائد ایوان سینٹ وسیم سجاد اور سابق وفاقی وزیر جناب عمر اصغر خان مرحوم شامل ہیں۔
ایبٹ آباد ہزارہ کا ڈویژن ہیڈ کوارٹر ہونے کی وجہ سے بھی اھمیت کا حامل ہے ، تمام بڑے دفاتر یہیں موجود ہیں جن میں ریڈیو پاکستان ، انفارمیشن آفس، کمشنر آفس ، ایبٹ آباد ہائر سیکنڈری بورڈ اور ڈی ائی جی آفس شامل ہیں ۔
پاکستان کی واحد ملٹری اکیڈمی بھی شھر سے صرف چند کلومیڑ کے مصافت پر کاکول میں واقع ہے ۔
جس سے ہر سال 400 کیڈیٹس  پیشہ وارانہ ٹریننگ حاصل کر کے پاکستان کی بری فوج میں اعلیٰ انتظامی  امور کو سنبھالتے ہیں۔
ایبٹ آباد شہر میں ایک بریگیڈ فوج بھی تعینات ہے ۔
یہاں ایک میڈیکل کمپلیس بھی ھے جسے ایوب میڈیکل کمپلیس کے نام سے جانا جاتا ہے یہاں پورے ڈویژن کا سب سے بڑا ہیلتھ سینٹر ھے جس کے وجہ سے یہاں دور دراز سے مریض آتے ہیں۔
ایبٹ آباد ایک خوبصورت تفریحی مقام ہے  
ملک کے تمام علاقوں سے لوگ سخت گرمیوں میں ایبٹ آباد کا رُخ کرتے ہیں ، کیونکہ یہاں کی آب ہو ہوا متعدل رہتی ہے ، درجہ حرارت گرمیوں میں اوسطا زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم از کم منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ تک پُہنچتا ہے ، ہر سال سردیوں میں شہر سمیت ضلع بھر میں برف باری ہوتی ہے ، ایبٹ آباد میں کئی یورنیوسٹیوں کے کیمپیس بھی ہیں اور تین میڈیکل یورنیورسٹیاں ہیں ،ایبٹ آباد میں روزانہ سترہ سے زائد اخبارات شائع ہوتے ھیں جبکہ دو ہفت روزہ اخبارات بھی شائع ہوتے ہیں، ایبٹ آباد میں آپ کو پاکستان کے ھر علاقے کے لوگ ملیں گے ، ایبٹ آباد میں موسم ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے یہاں کے لوگ انتہائی حسین و جمیل ہیں اس وجہ سے سب لوگ اس شہر سے بھی بُہت پیار کرتے ہیں۔ اللہ پاک ایبٹ آباد کو ھمیشہ آباد رکھتے اور یہاں کے لوگوں کو خوش و خرم رکھے ، آمین

اس آرٹیکل کے بارے میں اپنی رائے سے ضرور آگاہ کیجئے گا۔ شکریہ 



About the author

160