"پاکستان کے قدرتی وسائل"

Posted on at


دنیا میں ہر ملک اور قوم کی ترقی و خوشحالی ، قدرتی وسائل کی مرہونَ منت ہے۔ ان وسائل میں زمین،پانی، آب و ہوا، جنگلات ، معدنیات ، حیوانات اور توانائی کے وسائل شامل ہوتے ہیں۔ ان وسائل کا بہتر اور جدید طرز سے استعمال کر کے خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ پاکستان کی ترقی اور خؤشحالی بھی انہی کی مرہونِ منت ہے۔


 


زمین:  زرعی ترقی کے لیے زرخیز زمین کا ہونا نہ گریز ہے۔ پاکستان میں پشاور ،مردان، بنوسے لے کر پنجاب کے میدانوں میں زرخیز مٹی کثرت سے دستیاب ہے۔ جو بہتر پیداوار کا ضامن ہے۔


 


 


پانی: پاک سر زمین کو دریائے سندھ ، جہلم ، چناب ، راوی اور ستلج جیسے بڑے دریا اور برساتی ندی نالے سیراب کرتے ہیں۔ پاکستان جا نہری نظام دنیا کے بہترین نظاموں میں سے ایک ہے۔ اس کے علاوہ پہاڑی علاقے میں پہاڑوں سے برف پگھل کر پانی میں اضافہ کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیوب ویل سے بھی زمینوں کو زرخیز کیا جاتا ہے۔


 


جنگلات:  اسلامی جہموریہ پاکستان میں بارش کی کمی کی وجہ سے بہت سے علاقے بنجر اور خشک ہیں۔ اس لیے جنگلات کا رقبہ شروع میں تین فیصد تھا جیسے بعد میں بڑھا کر چار فیصد کیا گیا اور میدانی علاقوں میں جنگلات اُگائےگئے۔


 


 


 


معدنی وسائل:  اسلامی جہموریہ پاکستان میں اللہ کی طرف سے دیے گئے معدنی وسائل بہت زیادہ ہیں۔ جن میں معدنی تیل، قدرتی گیس ، کوئلہ شامل ہیں۔





About the author

160