کٹاس راج کے مندر

Posted on at


 

کل رات کو میری اپنی ایک دوست سے بات ہو رہی تھی اور میں اسے پاکستان میں پاے جانے والے مٹی اگلنے والے افشاں کے بارے میں بتا رہی تھی اور دوران گفتگو میں نے اس سے وعدہ  کیا کہ میں ان پر  بنننے والی ڈوکومنٹری اسے دکھاؤں گی. کچھ دیر بعد میں نے اپنا پی سی لگایا اور مٹی افشاں کو ڈھونڈنے لگی اسی دوران میری نظر جیو عجوبہ نامی پروگرام کی ایک قسط پر پری جو کسی کٹاس راج کے مندوں پر تھی. اسے دیکھ کر میرا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا. میں نے آج تک ایسی کوئی خوبصورت چیز نہی دیکھی تھی کچھ لوگوں کے مطابق یہ عمارتیں ہزاروں سال پرانی ہے . ایک طرف خوشی بھی ہوئی کہ ہمارے پاکستان میں بھی ایسی چیزے پیی جاتی ہے اور دوسری طرف  خود پر شرم بھی آئی کہ ہم کیسے پاکستانی ہے کہ ہمیں پاکستان میں پیی جانے والی چیزوں کا ہی علم نہی

کٹاس راج بہت پرانی اور تاریخی جگہ ہے اور میں نے اپنی پوری زندگی میں اتنی خوبصورت اور پیاری  جگہ نہیں دیکھی  . مجھے اسے دیکھ کے ایسا لگا جیسے میں وقت میں بہت پیچھے چلی گی ہوں اور اپنی آنکھوں سے اس جگہ کو بنتے دیکھ رہی ہو اس کے ستونوں کو کھڑا ہوتے اور  ہوا سے باتیں  کرتے دیکھ رہی ہوں اور لوگوں  کا یہاں  عقیدت سے آنا اپنے دیوتاؤں کو پوجنا اپنی رسمیں ادا کرنا جیسے سب میری آنکھوں کے سامنے ہو رہا ہو اور جیسے کل کی ہے بات ھو کہ اس جگہ کو ہزاروں سال تک ہندو خداؤں نے اپنا گھر بنایا رہا اور پھر یہاں سے ہی مہا بھارت کی شروعات کی ھو

کٹاس راج ایک بہت ہی پرانا قصبہ ہے جو کے پنجاب کے ضلح چکوال میں واقع ہے یہ ہندو کی پنجاب میں دوسری مقدس جگہ ہے.  یہ تقریبا ١٠٠ مندروں پر مشتمل ہے جو مختلف ادوار میں مختلف ہندو راجاؤں نے بنوانے ہے کافی مندر وقت کے ساتھ ساتھ خستہ ہو چکے ہے پر حکومت پاکستان نے انہیں محفوظ کرنے کے لئے کام شروع کروا دیا ہے

ہر سال کٹاس راج میں ہزاروں لوگ پاکستان اور بھارت سے  یہاں پر اپنی مذھبی رسومات پوری کرتے ہیں اس جگہ کی کہانی بھی عجیب ہی ہے کہتے ہے کے شیو دیوتا کی بیوی ستی کے مرنے پر شیو اتنا رویے ک ان کے آنسوں سے جو جھیلوں نے جنم لیا ایک پکھراج آگرہ میں اور اک کٹاس راج میں کٹاس کا پرانا نام کٹک شیل تھا جس کا سنسکرت میں مطلب "آنسوں کی لڑی" یہ پھر خدا کے آنسو " مطلب تھا اس جگہ کا ذکر مہا بھارت میں بھی آیا ہے جو کہ حضرت عیسیٰ کی پیدائش سے ٣٠٠ سال قبل لکھی گی تھی کہتے ہے کہ جو بھی اس ندی میں ا ک نہاے تو اس کے تمام گناہ معاف ہو جاتے ہیں



About the author

160