حضرت محمد ﷺ کی زندگی ہمارے لئے سر چشمہ ہدایت

Posted on at


اللہ تعالٰی نے حضرت محمدکو انسانوں کے لئے رحمت اللعالمین بناکر بیھجا۔ حضرت محمدؐ کی مبارک زندگی تمام دنیا کے انسانوں کے لئے ایک بہترین نمونہ ہے۔



قرآن مجید میں آیا ہے کہ  


       آپؐ کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا۔ آپؐ عرب کے شہر مکہ میں پیدا ہوئے۔ آپؐ کی پیدائش سے پہلے ہی آپؐ کے والد حضرت عبداللہ کا انتقال ہو گیا تھا۔ جب آپؐ چھ سال کے ہوئے تو آپؐ کی والدہ حضرت آمنہؓ بھی وفات پاگئی۔ آپؐ کی والدہ کی وفات کے بعد آپؐ کے دادا جان حضرت عبدالمطلب نے آپؐ کی پرورش کی۔ جب آپ کی عمر آٹھ سال ہوئی تو آپؐ کے دادا وفات پاگئے۔ اس کے بعد آپ کے چچا حضرت ابو طالب نے آپؐ کی پرورش کا ذمہ لیا۔ حضرت ابو طالب آپؐ سے بہت پیار کرتے تھے۔ وہ آپؐ سے اپنے بچوں سے بھی زیادہ شفقت فرماتے۔ آپؐ کا خاص خیال رکھتے اور ہر قسم کی سہولت دیتے تھے۔



آپؐ کا پیشہ تجارت تھا۔ حضورؐ اپنے چچا جان کے ساتھ تجارت پر جایا کرتے تھے۔ حضرت خدیجہؓ مکہ کی ایک مالدار خاتون تھی کیونکہ آپؐ کا پیشہ تجارت تھا۔ جب حضرت خدیجہؓ کو حضورؐ کی ایمانداری کا علم ہوا تو انہوں نے آپؐ کو سامان تجارت کو ملک شام لے جانے کی درخواست کی آپؐ سامان تجارت لے کر ملک شام گئے۔ اس سفر میں حضرت خدیجہؓ کا غلام میسر بھی آپؐ کے ساتھ تھا۔ آپؐ اخلاق اور دیانتداری کی وجہ سے مکہ میں بہت مشہور تھے۔



جب آپؐ نے حضرت خدیجہؓ کا سامان تجارت فروخت کیا تو حضرت خدیجہؓ کو پہلے کی نسبت بہت زیادہ نفع حاصل ہوا۔ حضرت خدیجہؓ کا غلام جو آپؐ کے ساتھ اس نے حضرت خدیجہؓ سے آپؐ کی ایمانداری اوردیانت داری کی بہت تعریف کی۔ آپؐ کی دیانت داری سے حضرت خدیجہؓ بہت متاثر ھوئیں۔ تو حضرت خدیجہؓ نے آپؐ کو شادی کا پیغام بھیجا۔ آپؐ نے اسے قبول فرمایا۔ آپؐ اپنی سچائی اور امانت داری کی وجہ سے صادق اور امین کے لقب سے پکارے جاتے تھے۔


            



160