انسانی شخصیت پر پھولوں کے اثرات

Posted on at


 

یوں تو اللہ تعالی کی ربوبیت کائنات کی ہر شے میں عیاں ہے لیکن رنگ برنگے خوشنما پھول قدرت کی صناعی کا بہترین مظہر ہے اور جو خوبصرتی اور دلکشی قدرت نے پھولوں کو بخشی ہے اسکی مثال نہیں ملتی یہ رنگا رنگ پھول اور انکی خوشبو ہی اس کائنات کا اصل حسن ہے جو زمین کا زیور ہی نہیں بلکہ گھروں کی شان ، محفلوں کا حسن اور خوبصورتی کی علامت بھی ہے پھولوں کے رنگوں میں جادو ہےاور پھولون کی یہی رنگینی انسانی عادات ، مزاج اور شخصیت پر خاصی حد تک اثر انداز ہوتی ہے اور اج کے اس سائنسی دور میں بھی پھولون کی رنگینیوں کی پراسراریت پر بہت کچھ دریافت کیا جا چکا ہے اور یہ بات بھی ثابت ہو چکی ہے کہ پھولوں کے رنگوں کی پسندیدگی انسانی فطرت کے بہت سے پہلووں کو اجاگر کرتی ہے

یہ بات کبھی بھی غلط نہیں ہوگی کہ پھول جذبات کے اظہار کا بہترین زریعہ ہوتے ہے انہی پھولوں کے زریعے ہم اپنے دلی جذبات اور احساسات دوسروں تک با آسانی پہنچا سکتے ہیں مگر شرط یہ ہے کہ مدمقابل بھی پھولوں کی کی خاموش زبان اور ان کے زریعے پیغامات کی ترسیل کو بخوبی سمجھتا ہو مثلاً اگر سرخ گلاب پیش کیا جائے تو وہ اسکو محض گلاب نہ سمجھے بلکہ وہ تحفہ دینے والے کے اظہار محبت کو بھی سمجھےاسی طرح نیلے رنگ کے پھول ایک سچے دوست کی دوستی کا اقرار ہوتے ہیں

پھولوں کے بھی روحانی اثرات ہوتے ہیں اس دنیا میں پھولوں کی بے شمار اقسام پائی جاتیں ہے جب انسانی نگاہ ان مختلف رنگوں کے پھولوں پر پڑتی ہےتو انسانی عقل حیرت میں پڑجاتی ہے کہ ہر پھول کا رنگ ہی جدا نہیں بلکہ خوشبو بھی مختلف ہوتی ہے جو کہ ماحول کو معطر رکھتی ہے پھولوں کی خوشبو انسانی ذہن پر بڑے اثرات مرتب کرتی ہے ایسے اثرات جو جسمانی، ذہنی اور دلی مسرت کا باعث ہوتے ہیں

ہر پھول کے انسانی شخصیت پر الگ اثرات ہوتے ہیں

گلاب۔ جو لوگ اس پھول کو پسند کرتے ہین وہ آزادی پسند اور ذہین ہوتے ہیں اور یہ لوگ اچھے خیالات کے حامل  اور سفر کے شوقین ہوتے ہیں

چنبیلی۔ اس پھول کا رنگ سفید ہوتا ہے اور اس کو پسند کرنے والے افراد پرسکون اور خوش و خرم خاصیت کے مالک ہوتے ہیں

نرگس۔ جولوگ اس پھول کو چاہتے ہیں وہ دوستی اور محبت کے معاملے میں وفاداراور وعدے کے سچے ہوتے ہیں

موتیا۔ اس پھول کے چاہنے والے لوگ  محبت کے معاملے میں کافی جزباتی ہوتے ہیں

گیندا۔ اس پھول کے چاہنے والے ہمیشہ سوچتے ،اور سنجیدہ رہے ہیں۔          



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160