ہفتے کا آخری دن

Posted on at


ویسے تو ہر سات دن یعنی کہ ایک ہفتے میں ایک دن ایسا آتا ہے۔ جس میں ہر طالب علم خود کو آزاد سمجھتا ہے اور اُسے دلی خوشی ہوتی ہے۔ اور وہ دن ہوتا ہے ہفتہ کا۔ کیوںکہ اگلے دن مطلب اتوار کو ہر گورنمنٹ، پرائیویٹ، نجی سکول ، کالج، بند ہوتے ہیں۔



  تو اس آخری گزرے ہوئے ہفتے کو چند دوستوں نے مل کر پروگرام بنایا کیوں نہ اس رات کو یادگار بنایا جائے۔ خوب مزہ کیا جائے۔ تو پروگرام یہ طے پایا کہ سب آج کی رات فلم دیکھنے جائیں گے۔ سٹوڈنٹ لائف میں شاید ایسی ہی راتیں یادگار ہوتی ہیں۔ کیونکہ باقی سب کچھ تو نارمل دنوں جیسا ہی ہوتا ہے۔ تو طے یہ پایا رات کا آخری شو دیکھنا ہے۔ ہاسٹل سے کھانا وغیرہ کھا کر ہم 9 بجے نکلے رکشہ لے کر ہم ڈیرہ اڈہ ریکس سینما پہنچے۔ وہاں پر تین ، چار موویز تھیں۔ جن میں سے ہم نے طے کیا کہ (جے ہو) جو کہ سلمان خان کی نئی فلم ہے اس کی ٹکٹ لی جائے۔ ٹکٹ لینے کے بعد بھی ابھی آدھا گھنٹہ دیر تھی۔ ہم اس ٹائم کو گزارنے کیلئے بے چینی سے ادھر اُدھر ٹہلنے لگے۔ اور آخر انتظارکا وقت ختم ہوا۔ تو ہماری گپ شب بھی۔ ہم جا کر اپنی سیٹوں پر بیٹھ گئے۔



 مووی سٹارٹ ہوئی اور تین گھنٹے بعد ختم ہوئی۔ اس میں پندرہ منٹ کا بریک ٹائم بھی آیا جس میں ہم نے چپس وغیرہ اور بوتلیں بھی پیں اور مزاق بھی کیا۔ ہر فلم یا ڈرامہ یا کوئی کہانی وہ لازمی طور پر کوئی سبق آموز ہوتی ہے۔ اس فلم سے بھی میں نے یہ سبق حاصل کیا کہ ہمشہ دوسروں کی مدد کریں اور اگر کسی کی مدد کرتے ہیں تو اُسے اپنا شکریہ ادا کرنے کے بعد یہ بول دیں کہ اس کام کے بدلے میں جو میں نے آپ کے لئے کیا آگے تین آدمیوں کی مدد کردے۔ اور پھر اُن کو بھی آگے تین آدمیوں کی مدد کرنے کرنے کو کہہ دے۔ مطلب یہ کہ ہر آدمی کو ضرورت کے وقت دوسروں کی مدد کرنے کے ساتھ اُنہیں بھی آگے دوسروں کی مدد کرنے کی تلقین کرے۔ اس طرح ہم واپس ہاسٹل آگئے۔ کافی تھک چکے تھے تو آتے ہی بستروں میں لیٹ گئے۔ یہ رات ہمیں ہمیشہ یاد رہے گی۔




About the author

usman-ali

My self usman ali and interested in politics and every kind of talk shows also search about famous peoples and now i am doing BS honor in electrical.

Subscribe 0
160