خود اعتمادی کیسے پیدا ہوتی ہے

Posted on at


اصل میں زندگی گزارنے کے راستے بہت ہی کٹھن ہیں۔ان دشوار گزار راستوں پر چلنے کے لیئے انسان کو کسی ایسی قوت کی ضرورت ہوتی ہے جس کی مدد سے وہ زندگی کے ہر قدم اور ہر موقع پر جرات کے ساتھ آگے بڑھتا چلا جاۓ اور کامیابی کا سفر طے کرتا جاۓ۔ جب تک کسی انسان میں خود اعتمادی نہیں ہوگا۔ اور اسے جب تک اپنے آپ پر اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ نہیں ہوگا۔ وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔

خود اعتمادی کا محتاج ہر انسان ہوتا ہے۔ اس کا تعلق نہ تو کسی خاص شعبے کے ساتھ بلکہ خود اعتمادی کی ضرورت ہر انسان کو ہوتی ہے کیونکہ یہ جس طرح کسی ڈاکٹر کے لیئے ضروری ہے ایک حکیم کے لیئے بھی لازمی ہے ایک وکیل اور تاجر کے لیئے بھی۔

آج کے دور میں بہت کم لوگ اس کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں۔ حالانکہ اس کی حقیقت بالکل واضح ہے کہ اعتماد وہ قوت ہیں جس کی مدد سے انسان روزمرہ زندگی کے کاموں کو انجام دیتا ہے اگر خود اعتمادی نہ ہو تو انسان ایک لمحے کے لیئے ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔دنیا میں آج تک جتنے بھی کارنامے ہوۓ وہ صرف اور صرف اس قوت کی بدولت ہوۓ اس کا تعلق سراسر ہمارے دماغ سے ہے۔

اگر ہم نے گزشتہ زنگی میں کوئی امتحان پاس کیا ہے تو اس کامیابی کا نام خود اعتمادی ہے۔خود اعتمادی ہر انسان میں آہستہ آہستہ پیدا ہوتی ہے۔اور ایک وقت ایسا بھی آتا ہے کہ اسے اپنے اندر ایک ایسی طاقت کا یقین ہو جاتا ہے جس کی مدد سے وہ دنیا کی ہر شے ہر فتح حاصل کر سکتا ہے۔ خود اعتمادی کی قوت آپ کے اندر پروان چڑھتی چلی جاتی ہے۔آپ کا احساس کمتری دور ہو جاتا ہے اور اسی طرح آپ باعزم شخصیت اور خود اعتمادی کی مکمل تصویر بن کر آگے برھتے ہیں۔



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160