تمباکو نوشی ترک کرنے کا طریقہ

Posted on at


سگریٹ نوشی کے اثرات اور نقصانات اتنے زیادہ ہیں کہ سگریٹ نوش کسی نہ کسی حد تک اور کسی نہ کسی اعتبار سے ان سے متا ثر ہے اور اگر کوئی سگریٹ پینے کے باوجود بچا ہوا ہے تو اس سے اسے یہ نہیں سمجھ لینا چاہیے کہ سگریٹ نوشی نقصان دہ نہیں ہیں بلکہ اسے صرف اور صرف اللہ کا احسان اور مہربانی سمجھنی چاہیے اور کوشش کرنی چاہیے کہ جتنی جلد ہو سکے اس دھوکے باز زہر سے چھٹکارہ حاصل کر لینا چاہیے۔ سگریٹ کو دھوکہ باز زہر اس لیے کہا جاتا ہے کہ پتہ نہیں چلتا کہ اس زہر کے اثرات رونما ہو رہے ہیں یا نہیں بلکہ اس کے اثرات آہستہ آہستہ ظاہر ہوتے ہیں۔


 


اب سگریٹ نوشی ترک کرنے کے جو طریقے بیان کرنے والا ہوں اگر ان پر پختہ ارادے سے تین دن تک عمل کیا جائے تو سگریٹ نوشی کی لعنت سے نجات حاصل ہو سکتی ہے۔


ہر روز کم ازکم تین بار غسل کریں اور جونہی سگریٹ پینے کی حاجت تنگ کرنے لگے دوبارہ غسل کے لیے چلے جائیں۔ 


صبح کے ناشتہ سے لے کر دوپہر کے کھانے تک چھ گلاس سے آٹھ گلاس پانی پیئیں۔ 


کورس کے تین دنوں میں مکمل آرام کریں۔ کھانا عین وقت پر کھائیں۔ رات کے کسی پروگرام میں شرکت نہیں کریں اور زیادہ سے زیادہ گھر سے باہر دیر تک سوئیں۔ 


کھانا کھانے کے بعد فارغ نہ بیٹھیں کام میں مشغول ہو جائیں۔ بلکہ بہتر یہ ہو گا کہ آدھ گھنٹہ تک ضرور سیر کریں۔ 


چائے اور کافی وغیرہ کی جگہ دودھ، لسی اور سبزیوں کا شوربہ استعمال کریں۔


ان دنوں میں تیز مصالحے والی اور مرغن غذا، آئس کریم اور مٹھائی سے پرہیز کریں۔ 


تازہ پھل، سبزیاں اور دالیں استعمال کریں۔ خاص طور پر پھل اور سبزیاں زیادہ مقدار میں استعمال کریں۔ 


نکوٹین کی وجہ سے وٹامن بی کی کمی واقع ہو جاتی ہے اس لیے پتوں والی سبزیاں، دالیں اور دہی وغیرہ زیادہ استعمال کریں یا وٹامن بی کی گولیاں یا کیپسول استعمال کریں۔ 


جب سگریٹ پینے کی خواہش زیادہ تنگ کرے ایک منٹ تک اپنی گھڑی کو غور سے دیکھتے رہیں اور حسب ضرورت یہ عمل دھراتے رہیں۔ 


سب سے بڑھ کر یہ کہ اس لعنت سے نجات حاصل کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ سے مدد مانگیں۔ 


اس کے ساتھ ساتھ سگریٹ نوشی کے نقصانات کی فہرست تیار کر کے اسے ایسی جگہ رکھیں جہاں بار بار اس پر نظر پڑتی ہو۔


 


میرے نزدیک سگریٹ نوشی سے نجات حاصل کرنے کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ اللہ کا نام لے کر نیک نیتی سے سگریٹ چھوڑنے کا عہد کر لیں تو یقین مانیے کہ سگریٹ نوشی سے نجات مل جائے گی اور اگر پھر بھی سگریٹ پینے کی حاجت محسوس کریں تو قرآن پاک کی تلاوت کرنے لگیں یا درود شریف پڑنے لگیں۔ انشاءاللہ چند دنوں کے اندر اندر نہ صرف سگریٹوں سے بلکہ سگریٹ پینے والوں سے بھی نفرت ہونے لگے گی۔


 



About the author

Asmi-love

I am blogger at filmannex and i am very happy because it is a matter of pride for me that i am a part of filmannex.

Subscribe 0
160