اپنی الماری پر نظر ڈالیں

Posted on at


آپ کی الماری، آپ کے زوق، آپ کی شخصیت اور آُ کے پورے کردار کی عکاس ہوتی ہے۔ ضروری نہیں کہ آپ ہر موسم اور ہر فیشن کے ساتھ اپنی وارڈرب بھی تبدیل کریں لیکن کم از کم آپ کی الماری سلیقے سے تربیت دی گئی ضرور ہونی چاہیے۔

جس گھر میں الماریوں کے دروازے اور ان کے لاک ٹوٹے ہوئے ہوتے ہیں اور الماریوں میں سے کپڑوں کا گودڑ یا پرانا سامان باہر نکل کر آتے جاتے لوگوں کا منہ چڑا رہا ہوتا ہے، اس گھر کی خواتین کو پھوہڑ اور بد سلیقہ خواتین کہا جاتا ہے۔

اگر آپ کے گھر میں رکھی ہوئی الماری کا دروازہ بھی پوری طرح بند ہوتا ہے اور اس کا تالا بھی ٹھیک ہے لیکن یہ چوں چوں بولتی ہے اور کپڑوں، کتابوں یا دیگر سامان کے بوجھ سے اس کے پنچر انچر ڈھیلے ہو گئے ہیں تب بھی یہ آپ کی لاابالی طبیعت اور پھوہڑ پن کی علامت تصور کی جائے گی۔

آپ کو چاہیے کہ گھر میں صاف ستھری اور سلیقے سے سجی ہوئی الماریاں رکھیں۔ ان میں اتنا ہی سامان بھریں جتنے سامان کی یہ متحمل ہو سکتی ہیں۔ گنجائش سے زیادہ سامان بھرنے دینے سے آپ کی الماری وقت سے پہلے لنگڑی لولی ہو کر آپ پر بوجھ بننا شروع ہو جائے گی۔

کوشش کریں کہ الماری کو گھر کے ایسے مقامات پر رکھا جائے جہاں گھر میں داخل ہوتے ہی مہمانوں کی نظر اس پر نہ پڑے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ الماری کسی بھی گھر کا سب سے پرائیویٹ حصہ ہوتا ہے۔ اس لیے اسے مہمانوں کے سامنے کھول کر رکھ دینے سے آپ کے بہت سے پوشیدہ راز اور آپ کی کئی چپھی ہوئی خامیاں آپ کے مہمان پر آشکار ہو سکتی ہیں۔

گھر میں آنے جانے والے مہمانوں کو اپنی الماری میں آزادی سے گھسنے کی اجازت ہرگز مت دیں۔ الماری کا دروازہ بند رکھیں ، نہ کسی کو اپنی الماری میں گھسنے دیں اور نہ ہی کسی کے گھر جا اس کی الماری میں گھسنے کی کوشش کریں۔

اگر آپ کا کمرہ بڑا ہے تو کسی کونے میں رکھ دیں ورنہ عموماً چھوٹے گھروں میں لوگ کمرے کے اندر الماریاں رکھ کر ساری جگہ گھیر لیتے ہیں اور کمرے میں الماری رکھنے کے بعد اس میں صرف ایک بیڈ رکھنے کی جگہ باقی رہ جاتی ہے جس کے بعد چلنے پھرنے کا موقع بھی مشکل سے ملتا ہے۔

کوشش کریں کہ الماری گھر کی کسی خفیہ راہداری یا پچھلے حسے میں رکھی ہو مگر اسے پکی چھت کے نیچے ہی رکھا جانا چاہیے ۔ الماری کی چھت پر زیادہ سامان جمع نہیں کرنا چاہیے۔ اس سے ایک تو الماری کی الائمنٹ خراب ہوتی ہے اور دوم یہ کہ الماری پر سامان جمع ہونے سے وہاں مکھیاں اور چھپکلیاں بھی اپنے ٹھکانے بنا لیتی ہیں جو آپ کی الماری تک یا آسانی سے رسائی حاصل کر کے آپ کے کپڑوں میں گھس سکتی ہیں۔

اپنی الماری کے مختلف خانوں میں مختلف چیزیں رکھیں تا کہ الماری کھولتے ہی اگر آپ اندھیرے میں بھی متعلقہ چیز ڈھونڈنا چاہیں تو آپ کا ہاتھ سیدھا اسی چیز پر جائے۔

مختصراً یہ کہ اپنی الماری پر نظر رکھیں اور خوش و خرم زندگی گزاریں۔



About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160