بےروزگاری

Posted on at



پاکستان میں کئی لوگ روزگار کی تلاش میں اِدھراُدھر مارے پھر رہے ہیں۔
یہ بےروزگار لوگ وسائل میں کمی کی وجہ سے اپنے مسائل پورے نہیں کر سکتے ہیں۔
پاکستان میں بےروزگاری دن بہ دن پروان چڑھتی ہی جارہی ہے،جسکی وجہ سے کئی لوگ بےچینی اور ڈپریشن جیسی سنگین بیماریوں کا شکار بن جاتے ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں اعلٰی تعلیم یافتہ افراد بھی روزگار کی تلاش میں دھکے کھا رھے ہیں۔

                               

اگر کسی اِدارہ میں روزگار کی کوہی آسامی خالی ھو بھی جائے تو اُس آسامی کی قیمت لگاہی جاتی ہے یا پھر کسی سفارش شدہ فرد کو اُس کا حقدار بنا دیا جاتا ہے پر اصلی حقدار کو اُس کا حق نہیں ملتا۔

                            

میرے نزدیک پاکستان میں بےروزگاری کا سب سے بڑا سبب حکومتِ پاکستان کی نااہلی ہے۔ جس کی وجہ سے آج ملک بھر میں کرپشن ہو رہی ہے اُور حقدار اپنے حق سے محروم ہے۔
حکومت کو چائیے کے ملک میں ترقیاتی کام کرکے روزگار کے مواقع فراہم کرے۔
ایک خاص عمر کی حد تک پُرانے ملازمین کو بھی رٹائرڈ کر دینا چائیے جسکی وجہ سے نئی آنے والی نسلوں کو بھی موقع مل سکے۔

                 
لوگوں کا دیہاتوں سے شہر آنے کا سبب بھی بےروزگاری ہی ہے۔ اپنا گھر، ماں، باپ، بہن، بھائی، بیوی اور بچوں کو جب کوئی چھوڑ کر روزی روٹی کی تلاش میں آتا ہے پر اُسے روزگار نہیں ملتا تو یہ ہی وجہ اسے چُوری، ڈکیتی اُور قتل جیسے سنگین جرم کرنے پر مجبور کر دیتی ہے۔

                
آج کل پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے جس نے پورے پاکستان کو اندر کھوکھلا کر دیا ہے۔ اس کی وجہ بھی بےروزگاری ہی ہے۔

                    
اِیسے سنگین حالات میں ہمارے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ ملک میں ترقی کے کام کرواہیں جس سے بےرازگار طبقے کو بھی روزگار مل سکے۔

           
اور خدآراہ اپنے زاتی مفادات کو چھوڑ کر پاکستان کی ترقی کے بارے میں سوچیں۔ کیوں کہ پاکستان ہے تو ہم بھی ہیں اور آپ بھی۔



About the author

qamar-shahzad

my name is qamar shahzad, and i m blogger at filamannax

Subscribe 0
160