اسلامی اخوت

Posted on at


اسلام کا بنیادی رکن کلمہ توحید ایک ایسی قوت ہے جو اپنے ماننے والوں کو رنگ و نسل کے تعصبات اور ملکی و جغرافیائی اختلافات سے آزاد کر کے انہیں محدود و مربوط کرتی ہے۔ اس کلمے پر ایمان لانے کے بعد اہل اسلام اخوت کے ناقابل شکست روحانی رشتے میں بندھ جاتے ہیں اور عظیم قوت بن کر ابھرتے ہیں۔


 


کوئی گروہ یا جماعت کوئی قوم یا ملک اس وقت تک دنیا میں آبرومندانہ زندگی بسر نہیں کر سکتا۔ جب تک کہ اس کے افراد کے مابین یک جہتی نہ ہو۔ کسی نصب العین کو اس وقت تک حاصل نہیں کر سکتا جب تک کہ اس کے تمام اعضاء متحد ہو کر اس کے کہنے کے مطابق عمل نہ کریں اس طرح قومی ترقی اور فلاح و بہبود اس وقت تک ایک خیال خام سے زیادہ وقعت نہیں رکھتے جب تک کہ اس قوم کے تمام افراد کے جسم میں ایک ہی روح نہ دوڑ رہی ہو۔ علامہ اقبال نے اس اجتماعی روح کے تصور کو اپنے ذہن میں رکھ کر مسلمانوں سے ایک متحد زندگی بسر کرنے کے لیے کہا۔


ایک   ہوں   مسلم   حرم   کی   پاسبانی    کے   لیے"


"نیل   کے  ساحل  سے   لے   کرتا  بخاک   کا   شغر


 


مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اجتماعی روح کسے کہتے ہیں؟ یہ کس طرح قوم میں داخل ہوتی ہے اور اس کا منصب اور مقصد کیا ہے؟


یہ اجتماعی روح کوئی ایسی شے نہیں ہے جس کا تعلق صرف مسلمانوں  سے ہی ہو۔ یہ روح ہر اس گروہ، جماعت، قوم یا ملک کی رگوں میں دوڑنے لگتی ہے جس کے افراد کے سامنے کوئی مشترکہ نصب العین ہوتا ہے، اور وہ اس نصب العین کو حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس کے افراد اپنی جداگانہ ذات کے مالک ہونے کے باوجود اپنے نصب العین کی خاطر متحدالخیال ہو کر سوچتے ہیں اور ان کی یہ سوچ ان میں ذہنی یک جہتی پیدا کردیتی ہے مگر جب ایسے افراد اپنے مقصد کے حصول کے لیے کامیاب ہو جاتے ہیں اور ان کے سامنے کوئی نصب العین نہیں رہتا، تو وہ ریت کے ذروں کی طرح بکھر جاتے ہیں۔


 


دراصل مسلمانوں کا متحد الخیال اور متحد العمل  ہونا ان کے کسی نصب العین کی رہنمائی کرتا ہے اور مسلمانوں کے نصب العین کا تعین ان کے اپنے ہاتھ میں نہیں بلکہ ان کے مالک حقیقی کے قبضہ قدرت میں ہے۔ جس نے مسلمانوں کا تعین اپنے کتاب قرآن مجید میں کر دیا ہے۔ مسلمان دنیا کی تقریباً تمام اقوام سے اس لیے مختلف ہیں کہ ان کے ہاں مادہ اور روح مذہب اور سیاست ایک اصل کی مختلف شاخیں ہیں۔ ایک کا عمل دوسرے پر اثر انداز ہوتا ہے۔ کسی مسلمان کی زندگی بھی خانوں میں تقسیم نہیں کی جا سکتی۔ مسلمانوں کا خدا ایک ہے، اس کا رسول ایک ہے، اس کا قرآن ایک ہے اور اس کی تنظیم


ایک ہے۔




About the author

Asmi-love

I am blogger at filmannex and i am very happy because it is a matter of pride for me that i am a part of filmannex.

Subscribe 0
160