وعدہ

Posted on at


وعدہ یعنی ایسا کام جو ہم کسی کے کہنے پر کرنے کا کہیں کہ ہم کردیں گے وعدہ کہلاتا ہے اور اس کو پورا کرنا وعدہ کی پابندی کہلاتا ہم ایک دوسرے سے جو وعدہ کرتے ہیں ہمیں انہیں پورا کرنا ہے یقیناً ایسے وعدوں کی پابندی بہت ضروری ہے لیکن اسلام میں وعدے کا مفہوم صرف یہی نہیں بلکہ اس سے مراد وہ تمام وعدے ہیں جو ہم نے اللہ اور اُس کے رسولﷺ کے ساتھ کیئے ہیں کلمہ طیبہ پڑھ کر ہم اللہ اور اس کےرسولﷺ کے احکام کی تعمیل کرنے کا عہد کرتے ہیں اس عہد کے بعد ہم اپنی زندگی کے ہرمعاملے میں اللہ تعا لٰی اور اس کے رسولﷺ کے ہر حکم پر تعمیل کرنے کے پابند ہوجاتے ہیں



وعدے کی پابندی کی اہمیت کا اندازا ہم اس بات سے بھی کر سکتے ہیں یعنی جو شخص وعدے کی پابندی نہیں کرتا اس کا کوئی دین نہیں اللہ تعا لٰی سب سے بڑھ کر وعدے کی پابندی کرنے والا ہے اللہ تعا لٰی نے اپنے متعلق خُود فرمایا ہے کہ یقیناً اللہ تعالٰی وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا وعدے کی پابندی کا حکم اللہ تعا لٰی نے دیگر انبیاء کرامؑ کی اُمتوں کو بھی دیا تھا مثلاً بنی اسرائیل سے کہا تم میرا وعدہ پورا کرو میں تمہارے وعدے پورے کروں گا اسی طرح حضرت محمدﷺ کی اُمت کو بھی حکم دیا جو تم وعدہ کرتے ہو انہیں پورا کیا کروں ہم کبھی کبھی ایک دوسرے سے وعدہ کرتے ہیں



مثلاً کسی جگہ پہنچنے کا وعدہ کسی خاص وقت پر کوئی کام کرنے کا وعدہ کسی کی مدد کرنے کا وعدہ کسی سے ملاقات کا وعدہ کسی مجلس میں شرکت کا وعدہ  ہمیں بھی چاہیے کہ جب ہم کسی سے کوئی وعدہ کریں تو اُسے ضرور پورا کریں اللہ تعا لٗی نے قرآن مجید میں حکم دیا ہے کہ وعدہ پورا کرو بےشک وعدے کے متعلق پوچھا جا ئے گا وعدہ پورا کرنے سے انفرادی اور اجتماعی دونوں فوائد حاصل ہوتے ہیں معاشرے میں بہتری پیدا ہوتی ہے لوگوں کا ایک دوسرے پر اعتماد بڑھتا ہے بھروسے اور ایمانداری کی فضا قائم ہوتی ہے




About the author

bilal-aslam-4273

i am a student

Subscribe 0
160