تعلیم اور اس کی اہمیت

Posted on at


تعلیم کی اہمیت محتاج بیان نہیں تعلیم ہی پر ملک وقوم کی ترقی کا انحصار ہے۔ آج جو ترقی  یافتہ ممالک بلند مقام پر فائزہیں وہ تعلیم ہی کا نتیجہ ہے۔ تعلیم اور معاشی و معاشرتی ترقی کے مابین گہرا تعلق ہے۔ چناچہ اب ترقی پزیر ممالک مجموعی آمدنی میں سے زیادہ سے زیادہ رقم تعلیم کے لیے مخصوص کر رہے ہیں۔ تعلیم معاشرے سے فرسودہ اور جاہلانہ رسومات کا خاتمہ کرتی ہے عوام کو روشن خیال بناتی ہے۔                                 

۔      ایک تعلیم یافتہ انسان اپنے حقوق اور فرائض سے بخوبی آگا ہ  ہوتا  ہے۔  وہ تمام فیصلے سوچ اورسمج کر کرتا ہے۔ اور اپنے زاتی مفاد کو ملکی مفاد پر قربان کرتاہے۔                                                                         

تعلیم سے انسان میں فنی اور سائنسی شعور آتا  ہے ۔تعلیم کی وجہ سے جوتربیت ملتی ہے وہ ملک و قوم کے لیے بے حدفائدہ مندہوتی ہے۔اس سے معاشرہ ترقی کرتا ہے۔تعلیم انسان کو روزگاربھی فراہم کرتی ہے۔ روزگار کی وجہ سے شہری معاشی  لحاظ سے مستحکم ہوتے ہیں۔ خاندان کی کفالیت بھی با آسانی کر سکتے ہیں۔ اور ملک و قوم کی خدمت بھی  سرانجام دیتے ہیں۔کسی ملک کے لوگوں میں اتفاق اس وقت  پیدا ہوتی ہے جب وہاں کے شہری تعلیم یافتہ ہوں۔ آج کل کسی ملک کی کامیابی کا  دارومدار صنعتی اور اقتصادی ترقی پیدا ہوتی ہے۔ مگر اس کے لیے ضروری ہے کہ وہاں کے شہری تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں۔تعلیم  سے  معاشرے  سے جہلانہ رسومات کا خاتمہ  ہو جاتا ہے۔تعلیم حاصل کرنے کے وجہ سے  اُن  میں روشن خیالی پیدا ہوتی ہے۔  اور جو   معاشرے میں جو برائیاں ہوتی ہیں اُن کے  خلاف آواز بلند کرتے ہیں ۔ یہ تب ہی ممکن ہو سکتا ہے جب عوام تعلیم یافتہ ہوں۔ 

                                   



About the author

haider-ali-7542

Student of BS Chemistry.

Subscribe 0
160