دوستی

Posted on at


الله پاک کی طرف سے ایک ایسا انمول تحفہ جسے ہم دوستی کہتے ہیں.


دوستی ایک ایسا رشتہ ہے جس کے بنا انسان ادھورا ہے . زندگی کے اس طویل سفر کو احسن طریکے سے گزارنے کے لئے ایک نہ ایک اچھے دوست کا ہونا لازمی ہو گیا ہے . بہت سے حالات ایسے بھی آ جاتے ہیں انسان کی زندگی میں جہاں انسان کو  ایک ایسے  رازدار کی ضرورت ہوتی جس پہ ہم اعتبار کر کے اپنے مسائل اس کے ساتھ شیر کر سکیں . اس سے نہ صرف یہ کہ  آپ کو آپ کے مسلے کا حل مل جاۓ بلکے ساتھ ہی آپ کے دل کا بوجھ ہلکا ہو جاتا ہے .


 


بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کے بہت سے دوست ہوتے ہیں اسی طرح کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے چند اک ہی دوست ہوتے ہیں اورکچھ ایسے جن کا صرف ایک ہی دوست ہوتا ہے.  بحض لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کا ایسا کوئی دوست نہیں ہوتا جس پر وہ بھروسہ کر سکیں. مشکل وقت آنے پر وہ جسے پکار سکیں.


 


 یوں تو ہم جب اسکول کالج میں جاتے ہیں تو تقریبن تمام ہے کلاس فیلوز کے ساتھ اچھی گپ شپ ہوتی ہے لکن ان میں سے ایک دو ایسے ہوتے ہے جن سے بلا کسی جھجک کے ہر بات شیر کر لیتے ہیں. جہاں تک میرا اپنا خیال ہے دوست ہونا بھی ایک ہی چاہیے. ہاں یہ ہے کہ اس دور میں ایسا دوست ملنا بہت مشکل ہوتا ہے جس پر ہم اندھا اعتماد کر سکیں.  اس موقع پر مجھے جواداحمد کے گانے کے چند اشعار یاد آ رہے ہیں وہ آپ کی نظر کرنا چاھوں گا.


 


رہے نہ رہے یہ جیوں کبھی            بنی یہ رہے دوستی


ہے تیری قسم اہ یارا میرے          جدا ہم نہ ہوں گیں کبھی


ہمیشہ رہے تو ساتھی میرا            یہ بندھن رہے یوں صدہا


ہمیں الله پاک کا شکر کرنا چاہیے کہ اس نے ہمیں اس رشتے سے نوازا اور جن کا کوئی دوست نہیں ان کے لئے دوا کریں کہ الله پاک انھیں ایک اچھا دوست آتا فرمائیں. آمین    



About the author

ummi0112

em umar from haripur pakistan. born on 1st dec.working on filmannex as blogger and interested in film making too.

Subscribe 0
160