محبت

Posted on at



 اسلام و علیکم

میرے دوستو، بھائیواور بہنوں اور میرے سبھی پڑھنے والوں کو میری طرف سے سلام ۔ میرا آج کا بلاگ جس موضوع پر ہے وہ ایک ایسا موضوع ہے جس پر جتنا بھی لکھا جائے کم ہے۔ اس کی گہرائی سمندر سے بھی گہری اور اونچائی آسمان سے بھی اونچی ہے۔آج ہم جس دنیا میں سانس لے رہے ہیں وہ دنیا بھی ہمیں اسی کے مرہون منت ملی ہے۔ جی ہاں وہ موضوع،وہ لفظ اور دنیا کے وجود میں آنے کی وہ وجہ ہے محبت۔میں یہ دعوی بلکل نہی کر سکتا کہ میں اس کے بارے میں بہت کچھ یا سب کچھ جانتا ہوں۔اپنی پوری کوشش ضرور کروں گا کہ جو  آگاہی میرے پاس ہے میں اسے آپ تک پہنچا دوں۔

 

 

 

   لفظ محبت ایک ایسے انمول رشتے کا نام ہےجو ہمیں دوسروں سے بہت مظبوطی کے ساتھ جوڑتا ہے۔یہ رشتہ اپنے ماں باپ، بہن ؓھائیوں اور استادوں سے تو بنتا ہی بنتا ہے مگر کبھی کبھی دوسرے  لوگوں سے بھی بنا لیا جاتا ہے۔تاہم یہ بات تو مسلم ہے کہ یہ رشتہ جس سے بھی ایک دفعہ بن جاتا ہے بہت مظبوطی کے ساتھ بنتا ہے۔جسے آسانی کے ساتھ ختم نہی کیا جاسکتا۔

 

محبت کے لئے یہ بات تو لازم ہے کہ دو محبت کرنے والوں کے درمیان ہپمیشہ بھروسہ اور اعتماد ہونا بہت ضروری ہے۔ کیونکہ ان دو چیزوں کے بغیر محبت لا حاصل سی چیز بن کر رہ جاتی ہے۔

 

آج کل محبت کی جگہ نفرتوں نے لے لی ہے۔ہم لوگ معمولی معمولی باتوں پر ایک دوسرے سے اتنے ناراض ہو جاتے ہیں کہ اکثر اوقات تو ہماری ناراضگیاں نسلوں تک جاری رہتی ہیں۔مگر اسکا نتیجہ ہمارے لئے دنیا

اورآخرت دونوں میں بہت ہی نقصان دہ ہوتا ہے۔

محبت کا مفہوم وہ بلکل نہی ہے جو آج کل ہم نے بنا لیا ہے۔ بلکہ محبت تو وہ ہے جو ہیر اور رانجھا نے کی تھی،شیریں اور فر ہاد،سسی پنوں،لیلی مجنوں سب وہ نام ہیں جو اس وقت تک زندہ رہیں گے کہ جب تک محبت کا نام مو جود ہے۔

 

اگر ہمیں اپنی دین اور دنیا دونوں میں کامیابی حاصک کرنی ہے تو ہمیں اپنے سے جڑے ہر رشتے کو محبت سے نبھانا ہو گا۔اور اس سے بھی پہلے ہمیں خدا اور اس کے رسول سے محبت کرنی ہوگی۔

 

By

Wiki Annex

Blogger :- Filmannex

Previous Blog Posts :- http://www.filmannex.com/blog-posts/wiki-annex



About the author

160