(وجود مصطفیٰؐ احسان خداوندی (حصہ اول

Posted on at


 


اللہ رب العزت نے انسان کے لیے دنیا میں بے شمار نعمتیں عطا کی ہیں۔ دیکھنے کو آنکھیں، سننے کے لیے کان، چلنے کو پاؤں، سونگھنے کو ناک، سوچنے کو دماغ عطا کیا۔ بولنے کے لیے زبان بخشی کھانے پینے کے لیے طرح طرح کی نعمتیں پیدا کیں مگر اپنی کسی نعمت کا اپنے بندوں پر احسان نہیں جتلایا۔ مگر جب اپنے حبیبؐ کو اس دنیا میں مبعوث فرمایا تو ارشاد باری ہوا۔


ترجمہ:ـ بیشک اللہ نے مومنوں پر بڑا احسان کیا کہ ان میں انہوں میں سے ایک رسول بھیجا۔


تو بلا شبہ وجود مصطفیٰ اللہ رب العزت کا مسلمہ احسان ہے ایسا احسان خداوندی جس کا خدا تعالیٰ نے خود قرآن پاک میں ذکر کیا اور جس کا کبھی بھی انکار ممکن نہیں ہو گا۔


 


کہتے ہیں کہ رات کی تاریکی چھا جائے تو صبح کی روشنی کی تمنا کرنی چاہیے کیونکہ ایک ایسا وقت بھی آتا ہے کہ اجالا تاریکی کے تمام پردے چاک کر کے نمایاں ہوتا ہے۔ اور اپنے نور سے ہر چیز کو منور کر دیتا ہے۔ آج سے چودہ سو برس قبل کچھ اس طرح کا ماحول تھا کہ ظلمت یاس جیسی تاریکی ہر لمحہ دنیا میں گہری ہوتی جا رہی تھی۔ ہر بلندی و پستی پر شیطان کی ہوا مسلط تھی۔ دنیا گناہوں میں سر تا پاؤں دبی ہوئی تھی انسانی تہذہب و تمدن اور اخلاق و کردار کی دھجیاں اڑائی جا رہی تھیں شرم و حیا کے ساغرخالی ہو چکے تھے۔


 


شرف انسانی مٹی کی مورتوں اور پتھر کے تراشے ہوئے بتوں کے قدموں میں سر بسجود تھا۔ انسانی تہذیب و تمدن اور اخلاق و کردار پستی کی خوفناک حالت اختیار کر چکا تھا۔ ماں، بیوی، بہن اور بیٹی کی تقدیس دم توڑ چکی تھی۔ صلاح و خیر کی جگہ نفرت و تعصب کے کانٹے پروان چڑھ رہے تھے روئے زمین میں انسانیت کا مقتل بن چکی تھی۔ زیر دستوں کا سہارا دم توڑ چکا تھا۔ ضرب و آبرو کے آبگینے دم توڑ چکے تھے۔ دنیا بد اعمالیوں سے ظلمت کدہ بنی تھی۔ ہر طرف تاریکی ہی تاریکی نظر آتی تھی۔


عرب  میں  ہر  طرف  تھا  دور  دورہ  بت  پرستی  کا’’


‘‘نہیں  اندازہ  کر  سکتا  کوئی  بھی  ان   کی  پستی  کا 


 


آخر ایک وقت آیا کہ خدا نے ظلمت و جہالت کی آگ بجھانے کے لیے علم و عمل، اخلاق و وفا، صلح و خیر غرض کہ دنیا و جہاں کی ہر صنعت سے مزین جوئباز کے ذریعے روئے زمین کو سیراب کیا۔ وہ جوئباز احمد مجتبی محمد مصطفیٰ کی شخصیت تھی۔ جس میں ہر قسم کی صفات شامل تھی۔ وہی شخصیت جو مثل ماہتاب آسمان و دنیا پر محمدؐ کے نام سے چمکی جس کی روحانی و عملی نور نے ظلمت و تاریکی کے پردے کو چاک چاک کر دیا اور نہ صرف یہ بلکہ ذرہ ذرہ آفتاب کر دیا۔


محمدؐ    مصطفیٰ    مہرِ  سپہرِ   اوج   عرفانی’’


‘‘ملی جس کے سبب تاریک ذروں ک و درخشان 




About the author

Asmi-love

I am blogger at filmannex and i am very happy because it is a matter of pride for me that i am a part of filmannex.

Subscribe 0
160