ہمارا پیارا ملک پاکستان

Posted on at


پاکستان ہمارا پیارا ملک ہے۔ پاکستان 14 اگست 1947 کو بنا۔ پا کستان کے رہنما قائداعظم محمد علی جناح ہیں۔ پاکستان قائداعظم کی ہزاروں مشکلات ، مصیبتوں اور کوششوں کا نتیجہ ہے۔ پاکستان حاصل کرنے کے لئے قائد اعظم  نے بہت محنت کی۔ اس دوران قائد اعظم نے بہت محنت کی اس دوران قائداعظم کو بے شمار مشکلات سے دوچار ہونا پـڑا۔ پاکستان حاصل کرنے کے لئے بےشمار لوگوں کی جانیں بھی گئیں۔ مارچ 1940سے تحریک پاکستان کا اہم دور شروع ہوگیا تھا۔ اب مسلمان جنوبی ایشیا قائداعظم محمد علی جناح کی رہنمائی میں مقررہو چکے تھے۔ جنوبی ایشیا کے ہر علاقے میں مسلمان اس بات پر قائم تھے۔ کہ جہاں جہاں ان کی اکثریت موجود ہے۔ ان تمام علاقوں کو ملا کر ایک آزاد مسلم حکومت قائم کی جائے۔ مسلمانوں کے اتحاد کی وجہ سے صرف اور صرف سات سال کے عرصے میں 14 اگست 1947 کو آزاد ملک پاکستان وجود عمل میں آگیا۔ پاکستان ایک بین الاقوامی تجارتی ملک ہے۔ انسان نے قدرتی وسائل کا استعمال زراعت سے کیا۔ انسان وقت کے ساتھ ساتھ معدنی اور دیگر وسائل کے استعمال کے ساتھ ساتھ مشینی دور میں بھی داخل ہوتا چلا گیا۔


بین الاقوامی تجارت کے دو حصے ہیں۔ ایک برآمدات اور دوسری درآمدات، برآمدات سے مراد وہ اشیاٗ ہیں جو اپنے ملک سے دوسرے ملک بھیجی جاتی ہیں۔ اوردرآمدات سے مراد وہ اشیا ہیں جو پاکستان اپنی ضرورت کے مطابق دوسرے ملک سے منگواتا ہے۔ پاکستان کی برآمدات مندرجہ ذیل ہیں۔ زرعی اجناس میں چاول اور کپاس برآمدات ہیں۔ مصنوعات میں سوتی کپڑے کی صنعت، نے سوتی دھاگہ، ہوزری کا سامان سلے سلائے کپڑے، کھیلوں کا سامان، بجلی کا سامان ، آلات جراحی، کٹلری چمڑا، اور اس کی مصنوعات اور قالین بافی پاکستان کی برآمدات ہیں۔


پاکستان کی درآمدات میں دفاعی سامان، پیٹرولیم، لوہا اور فولاد کیمیا کھاد ، کھانے کا تیل، ادویات کاغذ ، وغیرہ پاکستان کی  درآمدات ہیں۔ پاکستان مسلمانوں کی سرزمین ہے۔ پاکستان کے پانچ صوبے ہیں۔ صوبہ پنجاب ، سندھ ، خیبر پختونخواہ، بلوچستان، گلگت بلتستان، پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد ہے۔ صوبہ سندھ کا شہر کراچی ،پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے۔ اور کراچی واحد قدرتی بندرگاہ ہے۔ پاکستان کا سب سے بڑا ہوائی اڈا کراچی میں ہے ۔ پاکستان کی قومی زبان اردو ہے اس کی آبادی تقریباَ چودہ کروڑ ہے۔ پاکستان ایک زرعی ملک ہے۔ پاکستان کا رقبہ تقریبا 310403 مربع میل یعنی 796096 مربع کلومیڑہے۔ پاکستان میں اونچے اونچے پہاڑ، بڑے بڑے میدان اور گہرے سمندر ہیں۔


   میری دعا ہے کہ یہ ملک ہمیشہ سلامت اور شاد و آباد رہے۔ آمین!



160