موسم سرما میں پاکستانی عوام کی خوراک

Posted on at


 

اللہ تعالی نے پاکستان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے اور انہین نعمتوں میں سے ایک نعمت یہاں کے موسم ہیں پاکستان کی عوام چار موسموں سے لطف اندوز ہوتی ہے اللہ تعالی کی یہ نعمت بہت سے ملکوں میں میسر نہیں کچھ ممالک کے لوگ سردی سے ٹھٹھرتےرہتے ہیں تو کچھ ممالک کے لوگ گرمی سے جھلستے ہیں جب کہ پاکستان کی عوام سردی ، گرمی ،بہار ، خزاں چارون موسمون سے لطف اندوز ہوتے ہیں کسی ملک کے رہن سہن اور رسم ورواج سے اس ملک کی تہذیب و ثقافت تشکیل پاتی ہے اور موسموں کے اثرات سے ان ملکوں عوام کی خوارک تشکیل پاتی ہےمثلا سرد ممالک کے لوگ ایسی خوراک استعمال کرتے ہیں جن سے ان کا جسم سرد موسم میں بھی گرم اور متوازن رہے اور گرم علاقوں کے لوگ ایسی خوراک استعمال کرتے ہیں جن سے ان کے جسم میں موجود خون کی حدت کم ہو پاکستان میں یہ دونوں موسم ہوتے ہیں اور یہاں کی عوام متوازن غذا استعمال کرتے ہیں آئیے اب آپکو پاکستانی عوام کی موسم سرما کی خوراک کے بارے میں بتاتے ہیں

جب پاکستان میں موسم سرما شروع ہوتا ہے تو یہاں کی عوام کی خوراک میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہوتی ہے اسی خوارک کا استعمال ہوتا ہے جو سردی سے محفوظ رکھے اور جسم میں قوت مدافعت پیدا کرے سردی کی بیماریوں کے خلاف کچھ خوراکیں جو سردی میں استعمال کی جاتیں ہے یہ یہاں کے لوگوں کو اپنے آباواجداد سے نسل درنسل منتقل ہورہی ہیں

جیسا کہ سرد موسم میں پاکستان گاجر سے روایتی حلوہ (گجریلا) تیار کر کہ کھایا جاتا ہے اس میں بہت سے قسم کے خشک میوہ جات بھی ڈالے جاتے ہیں یہ چھوٹے بڑے سب اسکو شوق سے کھاتے ہیں یہ بدن میں قوت اور طاقت پیدا کرتا ہے جس سے سردی کا احساس کم ہوجاتا ہے  گھروں میں خواتین دارچینی اور ادراک کا قہوہ تیار کرکے بچوں اور بڑوں کی تواضع کرتی ہے یہ قہوہ سردی میں ہونے والے نزلہ ، زکام جیسی بیماریوں سے بچاتا ہے

خواتیں سردیوں میں بچوں کی صحت پر توجہ دیتی ہیں اور وہ انڈے مختلف انداز میں پکا کر کھلاتی ہے سردیوں میں مچھلی کا استعمال بڑھ جاتا ہے سوجی کا حلوہ بھی سردی میں زیادہ استعمال کیا جاتا ہے لوگ خشک میوہ کا استمال زیادہ کرتے ہیں۔   

          



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160